اسلامیہ کالج میں لائبریری کے شیشے اور تالے توڑنے پر طالبعلم گرفتار


پشاور (قدرت روزنامہ)پشاور میں اسلامیہ کالج میں لائبریری کے شیشے اور تالےتوڑنے والے طالبعلم کو گرفتار کرلیا گیا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ کالج رجسٹرار کی مدعیت میں طالب علم کے خلاف تھانہ کیمپس میں مقدمہ درج کر کے طالب علم کاشف خاکسار کو گرفتارکر کے تفتیش شروع کردی ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق طالب علم نے یونیورسٹی امور میں مداخلت کی اور اثاثوں کو نقصان پہنچایا۔تھانے میں درج ہونے والی ایف آئی آر کے مطابق کاشف خاکسار نے یونیورسٹی اساتذہ اور افسران سے متعلق نازیبا کلمات کی ویڈیوز بنا کر وائرل کیں۔
دوسری جانب عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ طالب علم کو گرفتار کرنا شرمناک حرکت ہے۔