شادی کا عمر سے کوئی تعلق نہیں ہے: مریم نفیس
لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ مریم نفیس نے کہا ہے کہ شادی کا عمر سے کوئی تعلق نہیں ہے۔اداکارہ مریم نفیس نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی سے متعلق اظہار خیال کیا۔
جلدی شادی کے سوال کے جواب میں اداکارہ مریم نفیس کا کہنا تھا کہ شادی کا عمر سے کوئی تعلق نہیں، جب بھی آپ کو محسوس ہو کہ یہی وہ شخص ہے جس کی آپ کو تلاش تھی تو وقت ضائع کیے بغیر شادی کر لینی چاہیے۔