2023 میں ہم بحرانوں سے مکمل نکل آئیں گے، شیری رحمٰن


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ ابھی حالات بہتری کی طرف گامزن ہیں، امید ہے 2023 میں ہم سابق حکومت کے پیدا کردہ بحرانوں سے مکمل نکل آئیں گے۔ایک بیان میں نئے سال پر اہل وطن کو مبارکباد دیتے ہوئے شیری رحمٰن نے کہا کہ سال 2022 پاکستان کے لیے بہت مشکلات کا سال رہا۔
پیپلز پارٹی کی رہنما کا کہنا ہے کہ تاریخی سیلاب، ماحولیاتی تبدیلی کے بدترین اثرات پر پاکستان دنیا کی توجہ کا مرکز رہا، برساتی، نہری سیلاب کے باعث ملک کا چوتھائی حصہ اور 3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہوئے۔انہوں نے کہا کہ 17 سو سے زائد اموات ہوئیں، گھروں، سڑکوں اور بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان ہوا، ماحولیاتی بحران کے باعث ایسی تباہ کاریوں کی مثال حالیہ تاریخ میں نہیں ملتی۔
وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ ان سردیوں میں ابھی بھی ہمارے لاکھوں بھائی بہنیں بےگھر زندگی گزار رہے ہیں، نئے سال میں لوگوں کو پیغام ہے سیلاب متاثریں کی مکمل بحالی میں ان کا ساتھ دیں، سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی ہم سب کی مشترکہ ذمے داری ہے۔
شیری رحمٰن نے مزید کہا کہ اقتدار میں آتے ہی ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے مشکل فیصلے کرنے پڑے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سال 2023 کے لیے ہم سب کو پُرامید ہونا چاہیے، دعا ہے نیا سال ملک اور قوم کے لیے استحکام، ترقی، خوشحالی اور خوشیوں کا سال ہو۔

Recent Posts

پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی یا نہیں ؟ نو منتخب گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

پشاور(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی یا نہیں ؟ نو منتخب گورنر…

3 hours ago

سرمایہ کاروں پر مشتمل اعلیٰ سطح کاسعودی وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا، وفد میں…

4 hours ago

پیپلزپارٹی کا وفاقی کابینہ میں شمولیت کا امکان، بلاول بھٹو کو کونسی وزارت ملے گی ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکمران اتحاد مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی)…

4 hours ago

انجینئر امیر مقام نے وکلاء کو 9مئی کے حوالے سے “مشورہ ” دیدیا

سوات (قدرت روزنامہ) وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام…

4 hours ago

ایرانی سفیر اور امیر جماعت اسلامی کی ملاقات: پاک، ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کھل کر بول پڑے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ایرانی سفیر رضا…

4 hours ago

ایک وقت میں کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ہوا کرتی تھی،اب حالات بہتر ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی کے حالات اب…

4 hours ago