چار سال بعد ہمیں بحران کا شکار معیشت ورثے ملی‘ احسن اقبال’


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر پروفیسراحسن اقبال نےوزارتِ منصوبہ بندی وترقی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین سے خطاب کیا اور اسناد تقسیم کیںتفصیلات کے مطابق وزیر منصوبہ بندی وترقی پروفیسراحسن اقبال کا وزارت منصوبہ بندی و ترقی کی تقریب میں خطاب کیا۔
خطاب میں انہوں نے کہا کہ ملازمین کو بہتر کارکردگی پر ایوارڈ دینے کا مقصد ان کی کارکردگی کو تسلیم کرنا ہے کیونکہ کسی بھی کامیاب نظام کو چلانے کے لئے سزا اور جزا دونوں ضروری ہیں۔
’ بجلی کےغیر ضروری استعمال اور پٹرول کی کھپت پر قابو پانا ہوگا ‘ وفاقی وزیر
وفاقی وزیر نے خطاب جاری رکھتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت بحرانی کیفیت میں ہے، گھمبیر حالات کے باوجود معیشت کو آگے لے کر جارہے ہیں۔پاکستان کی قوم میں بہت صلاحیت ہے اوراگر محنت کی جائے تو دو سال میں پاکستان کو ٹرن آراونڈ کرسکتے ہیں۔
’مالی بحران میں وسائل کے ضیاع کو بھی روکنا ‘ احسن اقبال
وزیر منصوبہ بندی وترقی پروفیسراحسن اقبال نے کہا کہ 2017 اور 2018 میں سوچتے تھے کون سا نیا منصوبہ شروع کیا جائےاورآج سوچتے ہیں کون سے منصوبے کے فنڈز کاٹیں جائیں کیونکہ 2018 کے مقابلے میں ترقیاتی بجٹ ڈبل ہونے کے بجائے آدھا رہ گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چار سال بعد ہمیں بحران کی شکار معیشت ورثے میں ملی ہے اور 75 سال میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ آخری سہ ماہی میں ترقیاتی بجٹ جاری کرنے کے پیسے نہ ہوں ، 2018 کے مقابلے میں ترقیاتی بجٹ ڈبل ہونے کے بجائے آدھا رہ گیا ہے
’کوئی دشمن بھی پاکستان کے دیوالیہ ہونے کی بات نہیں کررہا لیکن اندر سے یہ باتیں ہورہی ہیں‘ احسن اقبال
وزیر منصوبہ بندی نے مزید کہا کہ پاکستان کی قوم میں بہت صلاحیت ہے، محنت کی جائے تو دو سال میں پاکستان کو ٹرن اراونڈ کرسکتے ہیں، سب کو محنت کرکے پاکستان کو آگے لے جانا ہے۔

Recent Posts

سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تحت جاب فیئر کل ایکسپو سینٹر کراچی میں ہوگا

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ اعلیٰ تعلیمی کمیشن (ایچ ای سی) کے تحت کیریئر کیئر جاب فیئر…

5 mins ago

کراچی میں اغوا کی جانے والی ساڑھے4 سالہ بچی بازیاب، اغوا کارخاتون گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ) جیکسن انویسٹی گیشن پولیس نے لیاری میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اغوا کی…

13 mins ago

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ خلائی مشن آئی کیوب چاند کے مدار میں داخل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ خلائی مشن آئی کیوب چاند کے مدار میں…

30 mins ago

2014ء کے دھرنے کی انکوائری کے لیے تیار ہوں، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ 2014ء کے دھرنے…

37 mins ago

شبلی فراز اور عمر ایوب کے ساتھ کام کرنے سے انکار کرتا ہوں، شیر افضل

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ میرے…

43 mins ago

’اسٹرابیری والا دودھ‘: انوشے عباسی کے ذو معنی کیپشن پر سوشل میڈیا صارفین برہم

صارفین نے غلط فہمی کا شکار ہوکر مذکورہ کیپشن کو اداکارہ کے گلابی مغربی لباس…

52 mins ago