نئی آٹو پالیسی کے بعد مختلف کمپنیوں کا گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت کی جانب سے آٹو پالیسی پیش کرنے کے بعد مختلف کمپنیوں کی جانب سے گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

ٹویوٹا، سوزوکی اور کیا (KIA) کی جانب سے گاڑیوں کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔

پاک وہیلز کی رپورٹس میں گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کے بارے میں بتایا گیا جن کا اطلاق یکم جولائی 2021 سے ہوگا۔

مزید پڑھیں : گاڑیوں کی قیمتیں کم ہوگئی، اطلاق ایک دو روز میں ہوجائے گا، خسرو بختیار

ٹویوٹا
ٹویوٹا فورچنر— فوٹو بشکریہ ٹویوٹا
ٹویوٹا کی جانب سے یارِس، کرولا، فورچنر اور ہائی لکس ریوو کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

ٹویوٹا یارِس جی ایل آئی ایم ٹی 1.3 کی قیمت ایک لاکھ روپے کمی کے بعد 25 لاکھ 9 ہزار روپے کی بجائے 24 لاکھ 9 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

یارِس جی ایل آئی سی وی ٹی 1.3 کی قیمت بھی ایک لاکھ روپے کم کی گئی ہے اور اب یہ 26 لاکھ 89 ہزار روپے کے بجائے 25 لاکھ 89 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔

یارِس اے ٹی آئی وی ایم ٹی 1.3 بھی ایک لاکھ روپے کمی کے بعد 26 لاکھ 19 ہزار کے بجائے 25 لاکھ 19 ہزار روپے جبکہ یاریز اے ٹی آئی وی سی وی ٹی 1.3، 27 لاکھ 69 ہزار روپے کے بجائے 26 لاکھ 69 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔

یارِس اے ٹی آئی وی ایکس ایم ٹی 1.5 کی قیمت میں ایک لاکھ 10 ہزار روپے کمی کی گئی اور اب یہ 28 لاکھ 29 ہزار روپے سے کم ہوکر 27 لاکھ 17 ہزار روپے کی ہوگئی ہے۔

یارِس اے ٹی آئی وی ایکس سی وی ٹی 1.5 ایک لاکھ روپے کمی کے بعد 29 لاکھ 99 ہزار روپے کی بجائے 28 لاکھ 99 ہزار روپے کی ہوگئی ہے۔

ٹویوٹا کرولا کا ماڈل 1.6 ایم ٹی ایک لاکھ 10 ہزار روپے سستا ہوگیا ہے اور اب صارفین کو 32 لاکھ 19 ہزار روپے کی بجائے 31 لاکھ 9 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔

کرولا 1.6 اے ٹی ایک لاکھ 20 ہزار روپے کمی کے بعد 33 لاکھ 69 ہزار کی بجائے 32 ہزار 49 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔

کرولا 1.8 سی وی ٹی آئی کی قیمت بھی ایک لاکھ 20 ہزار روپے کم کی گئی ہے اور اب یہ 36 لاکھ 99 ہزار روپے کی بجائے 35 لاکھ 79 ہزار روپے میں خریدی جاسکتی ہے۔

الٹس گریناڈے 1.8 سی وی ٹی (beige انٹریر) اور گریناڈے 1.8 سی وی ٹی (بلیک انٹریر) کی قیمتوں میں ایک لاکھ 10 روپے کمی ہوئی ہے اور یہ بالترتیب 38 لاکھ 69 ہزار روپے اور 38 لاکھ 89 ہزار روپے میں دستیاب ہوں گی۔ْ

ٹویوٹا فورچنر 2.7 جی ساڑھے 3 لاکھ روپے سستی ہونے کے بعد 79 لاکھ 99 ہزار روپے کی بجائے 76 لاکھ 49 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔

فورچنر 2.7 وی وی ٹی آئی کی قیمت 4 لاکھ روپے کم ہوئی ہے اور اب یہ 92 لاکھ 99 ہزار روپے سے کم ہوکر 88 لاکھ 99 ہزار روپے کی ہوگئی ہے۔

فورچنر سگما 4 کی قیمت میں 3 لاکھ 80 ہزار روپے کی کمی آئی ہے اور اب اسے خریدنے کے لیے 96 لاکھ 49 ہزار روپے کی بجائے 92 لاکھ 69 ہزار روپے خرچ کرنا ہوں گے۔

ٹویوٹا ہائی لکس ریوو کے تینوں ماڈلز کی قیمت میں ایک لاکھ 20 ہزار روپے کی گئی ہے۔

جس کے بعد ہائی لک ریوو جی ایم ٹی 65 لاکھ 49 ہزار روپے کی بجائے 64 لاکھ 29 ہزار روپے، ہائی لک ریوو جی اے ٹی 68 لاکھ 99 ہزار روپے کی بجائے 67 لاکھ 79 ہزار روپے اور ہائی لکس ریوو وی اے ٹی 74 لاکھ 99 ہزار روپے کی بجائے 73 لاکھ 79 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔

Recent Posts

جمائما کی صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے پر مبارکباد

لندن (قدرت روزنامہ )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ…

2 hours ago

شیر افضل مروت نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے فیصلے کی تردید کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی…

2 hours ago

آم کے شوقین افراد کے لیے بری خبر، باغات میں بیماری پھیل گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیلنےکاانکشاف ہوا ہے،حکومت کی جانب سے…

3 hours ago

کراچی میں پلاسٹک کے شاپروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت نے کراچی کی حدود میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال اور فروخت…

3 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیے اچھی خبر، سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی

کراچی(قدرت روزنامہ) گزشتہ ہفتے ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی ہے۔…

3 hours ago

پاکستان میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل والی بال ایونٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اینگروا کاوا نیشنز والی بال لیگ 2024 کے شیڈول کا اعلان…

3 hours ago