ڈیفنس میں پولیس اہلکار کا قتل: مفرور ملزم اشتہاری مجرم قرار


کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز فائیو میں شاہین فورس کے اہلکار عبدالرحمان کے قتل کیس میں مفرور ملزم خرم نثار کو اشتہاری مجرم قرار دے دیا گیا۔ملزم خرم نثار کے خلاف انسداد دہشت گردی عدالت نے حکم جاری کیا۔
واضح رہے کہ 21 اور 22 نومبر کی درمیانی شب کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 5 میں 26 اسٹریٹ پر کار سوار ملزم خرم نثار نے فائرنگ کر کے شاہین فورس کے اہلکار عبدالرحمان کو قتل کر دیا تھا۔
پولیس اہلکار کے قتل کا ملزم خرم بیرون ملک فرار ہو گیا تھا، ملزم نے بیرون ملک فرار ہونے کیلئے سوئیڈش پاسپورٹ کا استعمال کیا۔