ماہرہ خان کو دیکھا تو مینا کماری کی یاد آگئی


کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سُپر اسٹار ماہرہ خان کے حالیہ فوٹو شوٹ کو دیکھ کر مینا کماری کی یاد ایک بار پھر تازہ ہوگئی۔

ماہرہ خان کی حالیہ پوسٹ میں انہیں تربوزی رنگ کی پھولوں سے سجی ساڑھی میں دیکھا جاسکتا ہے جس میں وہ پُرکشش نظر آرہی ہیں۔اداکارہ نے تربوزی رنگ کی ساڑھی کے ساتھ چاندی کے زیورات کا انتخاب کیا ہے، انہوں نے چاندی رنگ کے پازیب، چوڑیوں اور چومکوں کو ان خوبصورتی سے پہنا ہوا ہے کہ اس نے ان کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیئے ہیں۔
ماہرہ خان نے ان تصاویر کے ساتھ پوسٹ کے کیپشن میں ایک شعر بھی لکھا ہے کہ ’بکھرنے کا مجھ کو شوق ہے بڑا، سمیٹے گا مجھ کو تو بتا ذرا‘۔
ان تصاویر میں ماہرہ خان نے وینود مہتا کی کتاب ’مینا کماری‘ تھامی ہوئی ہے جس میں لال گلاب رکھا ہوا ہے، یہ ہی وجہ ہے کہ ماہرہ خان کو دیکھ کر ماضی کی خوب رو و مایا ناز اداکارہ مینا کماری کی یادیں ایک بار پھر تازہ ہوگئیں۔

Recent Posts

پاک سعودی سرمایہ کاری کانفرنس آج سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تین روزہ پاک سعودی سرمایہ کاری کانفرنس آج سے اسلام آباد میں…

5 mins ago

کمزور نظر والوں کیلئے سوئی میں دھاگہ ڈالنے کا انتہائی آسان طریقہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اگر آپ کی نظریں کمزور ہیں تو آپ کو بھی سوئی میں…

9 mins ago

سی ایس ایس کے نتائج کا اعلان ، 13 ہزار امیدواروں میں سے 401 کامیاب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان…

19 mins ago

پی ٹی آئی سے بامقصد مذاکرات کا ماحول بنتا ہے تو خوش آمدید کہیں گے، مولانا فضل الرحمان

ٹھٹھہ(قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا…

23 mins ago

آڈیو لیکس کیس: آئی بی، ایف آئی اے، پی ٹی اے سربراہ کو توہین عدالت کے نوٹس جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے آڈیو لیکس کیس میں ڈی جی آئی…

31 mins ago

اوشن ایکس 7 کی قیمت میں 4 لاکھ روپے تک کی کمی کا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)معروف کاز ساز کمپنی شینگن موٹرز نے بھی اپنی گاڑی اوشن ایکس 7…

44 mins ago