شاہ رخ کے بیٹے آریان اور نورا فتیحی کے درمیان ’ڈیٹنگ‘ کی افواہیں


ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی سپر اسٹار شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان خان کی مشہور رقاصہ اور اداکارہ نورا فتیحی کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہیں گرم ہیں۔بالی ووڈ کنگ کے بچے اپنی نجی زندگی کی حوالے سے آج کل سرخیوں میں ہیں، گزشتہ روز ہی خبر سامنے آئی تھی کہ شاہ رخ کی بیٹی سوہانا امیتابھ بچن کے نواسے کے ساتھ محبت میں مبتلا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نورا فتیحی اور آریان خان کو دبئی کی ایک پارٹی میں ساتھ دیکھا گیا ہے اور دونوں کی ویڈیوز اور تصاویر ایک ویب سائٹ پر پوسٹ کی گئی ہیں۔تصاویر سامنے آتے ہیں سوشل میڈیا صارفین اور فلمی مداحوں نے دونوں کے مبینہ تعلق پر بحث و مباحثہ شروع کردیا ہے۔
متعدد صارفین نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ نورا فتیحی اور آریان خان کے درمیان کچھ چل رہا ہے اور جلد اس کی خبر سامنے آئے گی۔
بعض صارفین نے صرف چند تصاویر اور ویڈیوز کی بنیاد پر دونوں کے درمیان ریلیشن شپ کو درست ماننے سے انکار کیا ہے۔علاوہ ازیں بھارتی اداکارہ نورا فتیحی اور آریان خان کی جانب سے اس تعلق کے متعلق کوئی ردعمل اب تک سامنے نہیں آیا ہے۔