شلپا شیٹی نےماضی میں کی غلطیوں کا اعتراف کرلیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی نے اعتراف کیا ہے کہ ماضی میں ان سے غلطیاں ہوئی ہیں۔شلپا شیٹی نے انسٹاگرام پر شیئر کردہ اسٹوری میں کتاب کا ’غلطیوں‘ سے متعلق اقتباس شیئر کرتے ہوئے ماضی میں کی ہوئی اپنی غلطیوں کو یاد کیا۔اداکارہ نے اس بات کی وضاحت تو نہیں کی کہ وہ اپنی کن غلطیوں کا تذکرہ کررہی ہیں ۔شلپا کی جانب سے شیئر کیے جانے والے اقتباس کا مفہوم کچھ یہ تھا کہ ہم غلطیاں کیے بغیر اپنی زندگی کو دلچسپ نہیں بناسکتے اسی وجہ سے ہمیں اپنی غلطیوں کو ایک اچھے تجربات کے طور پر یاد رکھنا چاہیے۔اقتباس میں یہ بھی کہا گیا کہ میں غلطیاں کروں گی، غلطیاں کرنے پر خود کو معاف بھی کروں گی اور انہی سے سبق بھی سیکھوں گی۔

اسٹوری میں انہوں نے ایک اسٹیکر کا استعمال کیا جس میں لکھا کہ میں غلطیاں کرتی ہوں لیکن کوئی بات نہیں۔واضح رہے کہ ممبئی پولیس کے کرائم برانچ سیل نے غیر اخلاقی فلم بنانے کے الزام میں اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو گزشتہ ماہ گرفتار کیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ راج کندرا کے خلاف غیر اخلاقی فلم بنانے کا کیس مالانی پولیس اسٹیشن میں 4 فروری 2021 کوانڈین پینل کورٹ کے انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ اور خواتین کی نامناسب نمائندگی [ممنوعہ] ایکٹ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا اور وہ اس کیس کے کلیدی کردار ہیں۔

Recent Posts

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی کونوٹس جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ضمنی انتخابات میں دھاندلی کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے پی…

55 mins ago

قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر ٹول ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) نیشنل ہائی ویز اتھارٹی نےقومی شاہراہوں اور موٹر ویز پر ٹول…

1 hour ago

مسائل کا حل اور ترقی عوام کا حق ہے، کسی کا احسان نہیں:وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے رکن قومی اسمبلی شذرامنصب اورسابق ایم…

2 hours ago

لاہور میں آندھی، گرمی کا زور ٹوٹ گیا، آج رات کن شہروں میں بارش کا امکان ہے؟

لاہور (قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت میں ایک ہفتے سے جاری شدید گرمی کے بعد آندھی…

2 hours ago

ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.34 فیصد کمی ریکارڈ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.34…

2 hours ago

سندھ کے مختلف اضلاع میں پارہ 50 ڈگری سے تجاوز

کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ کے مختلف اضلاع میں آج پارہ 50 ڈگری سے تجاوز کرگیا۔ محکمہ…

2 hours ago