سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل در آمد، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 26ملازمین کو کام سے روک دیا

کراچی(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کی جانب سے برطرف ملازمین کی بحالی کے ایکٹ دوہزار دس کو کالعدم قرار دینے کے حکم پر عملدر آمد شروع ہوگیا، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 26ملازمین کو کام سے روک دیا، ہفتے کو سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایچ آر ڈیپارٹمنٹ نے متعلقہ
ملازمین اور افسران کے ڈیپارٹمنٹل ہیڈز کو مراسلہ ارسال کر دیا، مراسلے میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے میں مذکورہ ایکٹ کو آئین کی خلاف ورزی قرار دے کر کالعدم قرار دیا گیا،سی اے اے نے سپریم کورٹ کی جانب سے برطرف ملازمین کی بحالی کے ایکٹ دوہزار دس کو کالعدم قرار دینے کے حکم پر عملدر آمد کرتے ہوئے چھبیس ملازمین کی فہرست جاری کردی، مذکورہ ایکٹ کے مطابق برطرفی کے بعد ملازمت پر بحال ان ملازمین کو فوری طور پر کام سے روک دیا جائے،مراسلے میں کہا گیا ہے کہ متعلق شعبوں کے سربراہ ان ملازمین کو ڈیوٹی کیلیے آنے روک دیں اور فہرست میں شامل ہر ملازم کو برطرفی کیلیے انفرادی خطوط جاری کریں،بحالی کے وقت ملنے والی یکمشت رقم بھی واپس لی جائے اور اگر 26ملازمین میں سے کسی نے ایڈوانس تنخواہ یا لون لے رکھا ہے تو وہ رقم بھی واپس لی جائے اور وصول کی جانے والی رقم کی تفصیلات پی سی اے اے اکائونٹ کے لئے مرتب کی جائیں۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 17اگست کو پیپلز پارٹی کے دور میں جاری ہونے سیلکڈ ایمپلائز دی انسٹیٹ ایکٹ دو ہزار دس کو کالعدم قرار دیا تھا، اس ایکٹ کے تحت نوے کی دہائی میں نواز شریف حکومت میں بے دخل کیے گیے ملازمین کو بحال کیا گیا تھا۔

Recent Posts

ایکس (ٹوئٹر) کو پورن سائٹ کہنے پر جان اچکزئی پر سوشل میڈیا صارفین کی کڑی تنقید

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)سابق صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کو پورن سائٹ…

2 mins ago

’9 مئی والوں کی امریکی سفیر سے حلال ملاقاتیں‘، پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات پر صارفین کے تبصرے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری اور قومی اسمبلی میں قائد حزب…

13 mins ago

بالی ووڈ میں مرد اداکاروں کے مقابلے میں خواتین اداکاراؤں کو کتنا معاوضہ ملتا ہے؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ لارا دتا نے کہا ہے کہ بالی ووڈ میں اب بھی…

23 mins ago

مبینہ مداخلت پر اسلام آباد ہائیکورٹ کو توہین عدالت کی کارروائی کرنا چاہیے تھی، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججوں کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل…

33 mins ago

صدر مملکت کا دورہ بلوچستان یہاں کی عوام سے دوستی کا مظہر ہے ، وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صدر مملکت کے اعزاز میں دئیے…

56 mins ago

جدید رنگ تبدیل کرنے والے ڈیزائن اور 80W FlashCharge کے ساتھ ویوو Y100 پاکستان میں متعارف کروا دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ برانڈ ویوو نے اپنا جدیدسمارٹ فون Y100 پاکستان میں…

1 hour ago