پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کو آگے بڑھانا چاہتا ہے، احسن اقبال


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کو آگے بڑھانا چاہتا ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان معمولی ملک نہیں، ہم ڈیفالٹ کرنے نہیں جا رہے۔
انہوں نے کہا کہ مشکلات کا سامنا ہے، دوست ممالک سے مل کر مشکلات حل کرنےک ی کوشش کر رہے ہیں۔احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہمارا ہدف 32 ارب کی ایکسپورٹ کو 100 ارب تک لے جانا ہے، ایکسپورٹ بڑھانے پر ہی ہمارا دار ومدار ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران احسن اقبال نے عوام کو تسلی دی کہ حکومت پاکستانی بینکوں میں موجود عوام کے زرمبادلہ کو ہاتھ نہیں لگائے گی۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا تھا کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔

Recent Posts

خشک دودھ کی درآمد پر پابندی، امپورٹ ڈیوٹی بڑھانے کا مطالبہ

لاہور(قدرت روزنامہ)ڈیری پراڈکٹس کے تاجروں نے خشک دودھ کی درآمد پرمکمل پابندی یا اس پرامپورٹ…

1 min ago

جنوبی برازیل میں سیلاب، مٹی کے تودے گرنے سے 66 افراد ہلاک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جنوبی برازیل میں حکام لوگوں کو سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے…

11 mins ago

مجھے نشہ دے کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، آسٹریلین نائب وزیر کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آسٹریلین رکن اسمبلی اور نائب وزیر بریٹینی لاؤگا نے دعویٰ کیا ہے…

23 mins ago

نوکنڈی ، بجلی لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ، صارفین کو مشکلات کا سامنا

نوکنڈی(قدرت روزنامہ)نوکنڈی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے صارفین رل گئے تفصیلات کے مطابق کیسیکو کی…

34 mins ago

نامزد گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نامزد گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل آج گورنر بلوچستان کی حیثیت سے حلف اٹھائیں…

38 mins ago

گوادر شہر میں باڑ لگانے کیخلاف بی این پی کا آئینی پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی قائم مقام صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ نے بلوچستان ہائی…

46 mins ago