جلسے کے بعد فضل الرحمٰن بیمار ہو جائیں گے: فواد چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے اپوزیشن پر وار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلسے کے بعد فضل الرحمٰن بیمار ہو جائیں گے۔میڈیا سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے اپوزیشن لیڈر سے کہا کہ شہباز شریف فیصلہ کریں کہ مسلم لیگ نون کا لیڈر کون ہے؟ نون لیگ والے پہلے اپنی قیادت کا فیصلہ کریں کہ پارٹی کون لیڈ کرے گا۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ یہ پیپلز پارٹی کا آخری دور ہو، 13 سال بعد سندھ سے پی پی کی حکومت کا خاتمہ ہو گا، سندھ میں اگلی حکومت پی ٹی آئی کی ہو گی۔
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نون لیگ اپنی کارکردگی بھی عوام کے سامنے رکھے تاکہ فرق پتہ چلے، خارجہ پالیسی اور اقتصادی پالیسی پر اپوزیشن کا فریم ورک نہیں ملے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان معاشی، سیاسی اور خارجی سطح پر استحکام کی جانب گامزن ہے، کراچی والے رو رہے ہیں کہ پیسہ اندرونِ سندھ گیا، اندرونِ سندھ والے سوال کرتے ہیں کہ پیسہ لگا کہاں ہے؟فواد چوہدری نے کہا کہ سندھ میں گورننس کی صورتِ حال تشویش ناک ہے، سندھ کے علاوہ تمام صوبوں میں عوام کو صحت کارڈ مل رہا ہے، سندھ والے نہ خود کام کر رہے ہیں نہ ہمیں کرنے دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز شریف سیاست میں ناتجربے کار ہیں، مراد علی شاہ اپنی 13 سالہ کارکردگی عوام کے سامنے رکھیں۔وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات نے کہا کہ لندن میں شادیاں ضرور کریں لیکن ہمارے پیسے واپس کریں، میاں صاحب نواسوں کی شادیاں ہمارے پیسوں سے نہ کریں۔
ان کا کہنا ہے کہ منہگائی میں 27 فیصد اور آمدنی میں 37 فیصد اضافہ ہوا ہے، قومی سلامتی اجلاس میں شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کی تیاری نہیں تھی۔فوادچوہدری نے مزید کہا کہ افغانستان کی صورتِ حال پر گہری نظر ہے، افغانستان میں انخلاء سے بڑا مسئلہ انتظامی خلا ءہے، یہ خلاء نظر انداز کیا گیا تو بحران کی کیفیت پیدا ہو سکتی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ افغانستان پر عالمی طاقتوں نے توجہ نہ دی تو خطرات بڑھ سکتے ہیں، افغانستان کی سابقہ حکومت نے بھارت سے مل کر پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی۔

Recent Posts

جمائما کی صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے پر مبارکباد

لندن (قدرت روزنامہ )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ…

8 hours ago

شیر افضل مروت نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے فیصلے کی تردید کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی…

9 hours ago

آم کے شوقین افراد کے لیے بری خبر، باغات میں بیماری پھیل گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیلنےکاانکشاف ہوا ہے،حکومت کی جانب سے…

9 hours ago

کراچی میں پلاسٹک کے شاپروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت نے کراچی کی حدود میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال اور فروخت…

9 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیے اچھی خبر، سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی

کراچی(قدرت روزنامہ) گزشتہ ہفتے ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی ہے۔…

10 hours ago

پاکستان میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل والی بال ایونٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اینگروا کاوا نیشنز والی بال لیگ 2024 کے شیڈول کا اعلان…

10 hours ago