گوری خان آج کل کام کے دوران کونسا گانا سنتی ہیں؟
ممبئی(قدرت روزنامہ)گوری خان نے اپنے خاوند شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم ’پٹھان‘ کے ٹائٹل سانگ کیلئے پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر پوسٹ میں گوری خان نے برانڈ پروموشن پوسٹ کی، ساتھ ہی کہا کہ وہ کام کے دوران بار بار ’جھومے جو پٹھان‘ سنتی ہیں۔
گانے میں کنگ خان کے ہمراہ دیپیکا پڈوکون نے رقص کیا ہے، اس گانے کی کوریوگرافی بوسکو مارٹس نے کی ہے۔
View this post on Instagram
گوری نے انسٹا ویڈیو کلپ میں سفید رنگ کی مختلف اشیا کی تصاویر شیئر کیں جنہیں کمروں میں سجاوٹ کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
ویڈیو کلپ میں بھی ’جھومے جو پٹھان‘ چل رہا تھا۔