وزارت داخلہ نے افغان مہاجرین کے حوالے سے اپنی رپورٹ قائمہ کمیٹی کو پیش کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزارت داخلہ نے قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو تحریری جواب میں بتایا ہے کہ نئے مہاجرین و غیرقانونی افغان باشندے پاکستان کے لئے سنگین خطرات کا باعث بن سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کی ابتر ہوتی صورتحال اور اس کے پاکستان پر پڑنے والے متوقع منفی اثرات کے بعد قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اہم ان کیمرہ اجلاس پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا گیا ہے۔فرنٹیر کور (ایف سی) خیبر پختونخوا، بلوچستان و سکیورٹی اداروں کے اعلی حکام کو اجلاس میں طلب کیا گیا ہے۔ اعلی حکام پاک افغان بین الاقوامی سرحد پر حفاظتی اقدامات پر بریفنگ دیں گے۔ اجلاس میں افغان مہاجرین کی متوقع آمد، امن و امان کی صورتحال پر غور ہو گا۔وزارت داخلہ نے تحریری جواب دیتے ہوئے بتایا ہے کہ نئے مہاجرین و غیرقانونی افغان باشندے پاکستان کے لئے سنگین خطرات کا باعث بن سکتے ہیں۔فرنٹئیر کور خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی سرحدوں پر حفاظتی اقدامات کی رپورٹس قائمہ کمیٹی داخلہ کو موصول ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق پاک افغان سرحد کو محفوظ بنانے کے لئے جامع اقدامات کرلئے گئے، پاک افغان سرحد پر حفاظتی باڑ، قلعوں کی تعمیر و مانیٹرنگ کا جامع نظام وضع کردیا گیا، تمام غیر قانونی کراسنگ پوائنٹس بند کردی گئیں۔

Recent Posts

جنوبی برازیل میں سیلاب، مٹی کے تودے گرنے سے 66 افراد ہلاک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جنوبی برازیل میں حکام لوگوں کو سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے…

3 mins ago

مجھے نشہ دے کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، آسٹریلین نائب وزیر کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آسٹریلین رکن اسمبلی اور نائب وزیر بریٹینی لاؤگا نے دعویٰ کیا ہے…

15 mins ago

نوکنڈی ، بجلی لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ، صارفین کو مشکلات کا سامنا

نوکنڈی(قدرت روزنامہ)نوکنڈی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے صارفین رل گئے تفصیلات کے مطابق کیسیکو کی…

25 mins ago

نامزد گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نامزد گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل آج گورنر بلوچستان کی حیثیت سے حلف اٹھائیں…

29 mins ago

گوادر شہر میں باڑ لگانے کیخلاف بی این پی کا آئینی پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی قائم مقام صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ نے بلوچستان ہائی…

38 mins ago

مولانا صدیق مینگل کے قاتل گرفتار نہ ہوئے تو مرکزی شاہراہ بند کردیں گے، جے یو آئی

خضدار(قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام کے مرکزی سرپرست اعلیٰ ضلع خضدار کے امیرمولانا قمرالدین، ضلعی جنرل…

41 mins ago