ان کاایک ایک ڈریس بھی اتنامہنگاہوتاہے جتناکسی کی مہینے بھرکی تنخواہ۔۔۔شوبز کے مہنگے کپڑے پہننے والے اداکار

(قدرت روزنامہ)پہناوا انسان کی شخصیت کاعکس ہوتاہے . لوگ سادہ اورسستے کپڑے بھی پہن لیں توان کاانداز انہیں خوبصورت بنادیتاہے .

شوبز میں ایسے کئی لوگ ہیں جوبہت مہنگے کپڑے پہنتے ہیں لیکن کبھی کبھی اس مہنگے کپڑے میں بھی ان کی شخصیت کھل کرسامنے نہیں آتی اورکچھ سستے کپڑوں میں بھی الگ ہی نظرآتے ہیں . جانتے ہیں شوبز شخصیات کی وارڈروب کے بارے میں . . (ماہرہ خان)یوں توشوبز میں ہونے کافائدہ کچھ ایسابھی ہوتاہے کہ ہرڈیزائنر اپنی کلیکشن دینے کوبے قرارنظرآتاہے . لیکن ماہرہ خان ان ناموں میں سے ہیں جن کے پاس اپنی کلیکشن بھی بہت خوب ہے اوروہ دنیابھر سے بہت قیمتی لباس اپنی وارڈروب میں لاکر ضرور رکھتی ہیں اورانہیں پہنتی بھی ہیں . ماہرہ کی کلیکشن سادہ اور انتہائی خوبصورت ہے . . . ان کا ایک برانڈڈ ڈریس بھی لاکھوں میں ہے اور ان کی شخصیت ہی بتا دیتی ہے ان کے پہناوے کا راز . فہد مصطفیٰ فہد مصطفیٰ یوں تو اچھے جوتوں کے اور گھڑیوں کے بہت شوقین ہیں لیکن ان کے پاس کپڑوں کا بھی بہت مہنگا اور خاص کلیکشن ہے . . . وہ خود بتاتے ہیں کہ ایک دور وہ تھا جب وہ مانگ کے ساتھی فنکاروں سے کپڑے لیتے تھے شوٹ کے لئے اور آج ان کا ایک ڈریس ہی اتنا قیمتی ہے کہ اس میں لوگوں کا مہینہ گزر جائے آرام سے . . . شوبز کی ڈیمانڈ بھی ہے اور کچھ ان کے شوق بھی . . . فواد خان فواد خان نے خود کو بین الاقوامی سطح پر منوایا اور اپنی ایک الگ پہچان بنائی . . . ان کی وارڈروب میں شامل کپڑے زیادہ تر اچھی شرٹس یا پگر اچھے کوٹ ہیں . . . ان کے کپڑے لاکھوں کی مالیت کے ہیں اور بہترین برانڈز کے ہیں . . . شاہدہ منی گلوکارہ شاہدہ منی کی وارڈ روب کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس میں مہنگی ترین ساڑھیاں اور سینڈلز ہیں جن کی مالیت لاکھوں اور کروڑوں میں ہے . . . . .

متعلقہ خبریں