چور ٹام کروز کی کار لے اڑے، ماہرہ کا اظہار محبت

(قدرت روزنامہ)شوبز کی دنیا میں اس ہفتے بھی افواہوں اور خبروں کا بازار گرم رہا اور ہولی وڈ سے لے کر بولی وڈ اور پاکستانی شوبز انڈسٹری کی کئی خبریں سامنے آئیں . اس ہفتے جہاں ہولی وڈ ایکشن ہیرو ٹام کروز کی گاڑی کی چوری ہوئی، وہیں ماہرہ خان نے اپنے بوائے فرینڈ جنم دن کے موقع پر ان سے ایک بار پھر اظہار محبت کرکے تصدیق کی کہ وہ تعلقات کو بڑھانے میں سنجیدہ ہیں .

ٹام کروز کی بی ایم ڈبلیو چوری آنے والی ایکشن فلم مشن امپاسیبل 7 کی شوٹنگ میں مصروف ٹام کروز کی مہنگی بی ایم ڈبلیو کار ہی چوری ہوگئی . بی بی سی کے مطابق ٹام کروز برطانوی ریاست انگلینڈ کے علاقے ویسٹ مڈ لینڈ میں فلم کی عکسبندی میں مصروف تھے کہ حقیقی چور ان کی بی ایم ڈبلیو لے اڑے . فلموں کے بعد حقیقی زندگی میں ہیرو کی کار چوری ہونے کے بعد پولیس کی دوڑیں لگ گئیں اور خفیہ کیمروں کے ریکارڈ کے ذریعے اصلی غنڈوں تک پہنچنے کی کوشش کی جا رہی ہے . برطانوی میڈیا کے مطابق ٹام کروز کی بی ایم ڈبلیو کی قیمت ایک لاکھ برطانوی پائونڈ یعنی پاکستانی 2 کروڑ 30 لاکھ روپے کے قریب تھی . ٹام کروز کی مشن امپاسیبل کی شوٹنگ گزشتہ دو سال سے جاری ہے اور کورونا کی وجہ سے اس کی شوٹنگ متعدد بار ملتوی بھی ہوئی، فلم کی عکسبندی کے دوران اداکار خطرناک اسٹنٹ بھی خود کرتے دکھائی دیتے ہیں جب کہ فلم کے بعض مناظر کے لیے کروڑوں روپے کی مالیت کی گاڑیاں اور املاک کو جلایا جا چکا ہے . ماہرہ خان کا سلیم کریم کے لیے محبت کا پیغام اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں سلیم کریم کی سالگرہ پر ان کے لیے محبت بھرا پیغام شیئر کیا تو شوبز شخصیات نے بھی دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا . ماہرہ خان نے 27 اگست کو انسٹاگرم پوسٹ میں سلیم کریم کو مینشن کرتے ہوئے انہیں اپنی محبت قرار دیا . ماہرہ خان نے سلیم کریم کو بہتر شخص قرار دیتے ہوئے مختصر پیغام لکھا کہ ان کا ساتھ ہی اداکارہ کو بہتر احساسات دلاتا ہے اور وہ ان کی حقیقی محبت ہیں . اداکارہ کی جانب سے پیغام شیئر کیے جانے کے بعد شوبز شخصیات نے بھی سلیم کریم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں جنم دن کی مبارک باد پیش کی . ماٰضی میں ماہرہ خان اعتراف کر چکی ہیں کہ انہیں سلیم کریم سے محبت ہے اور وہ مستقبل میں اپنے تعلق کو رشتے میں بدلنے کے خواہاں ہیں . ماہرہ خان اور سلیم کریم کے درمیان 2019 سے تعلقات ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام ماضی میں ماہرہ خان اور سلیم کریم کی شادی کی خبریں بھی پھیلتی رہی ہیں جب کہ رواں برس جولائی میں بھی ان کی شادی کی افواہیں پھیلی تھیں جس پر اداکارہ نے واضح کیا تھا کہ انہوں خفیہ شادی نہیں کی . خاتون فلم ساز افغانستان سے نکلنے میں کامیاب افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد وہاں مقیم غیر ملکی اور فنون لطیفہ سے وابستہ افراد کا وہاں سے انخلا جاری ہے اور ہزاروں افراد کامیابی سے دیگر ممالک منتقل ہوچکے ہیں اور ایسے ہی خوش قسمت لوگوں میں ایرانی نژاد افغان فلم ساز شہربانو سادت بھی ہیں . خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق شہربانو سادت کامیابی سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست ابو ظہبی منتقل ہوگئی ہیں اور وہاں سے وہ کچھ دن بعد یورپ منتقل ہوجائیں گی . افغانستان سے زندہ بچ نکلنے پر انہوں نے خدا کے شکرانے ادا کرتے ہوئے خود کو خوش قسمت قرار دیا اور کہا کہ لاکھوں افغان باشندے ایسے ہین جو وہاں سے چاہنے کے باجود نکل نہیں سکتے . تصویر ہولی وڈ رپورٹر ابو ظہبی پہنچنے کے بعد انہوں نے طالبان کی کارروائیوں پر بھی کھل کر بات کی اور کہا کہ ابتدائی طور پر انہوں نے ملک چھوڑنے کا فیصلہ نہیں کیا تھا . شہربانو سادت ایران میں پیدا ہوئی تھیں مگر 2001 میں افغانستان منتقل ہوئیں ، جس کے بعد انہوں نے فلم و ٹی وی پروڈکشن میں کام کیا اور ان کی ہدایت کردہ فلم نے 2016 میں کانز فلم فسیٹیول میں ایوارڈ بھی جیتا تھا . نواز الدین صدیقی کے فلمی سین کی ویڈیو وائرل بولی وڈ کے ورسٹائل اداکار نواز الدین صدیقی حال ہی میں ایک شو میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے 2012 کی اپنی مقبول فلم گینگ آف واسے پور کے ایک سین کو خاتون میزبان کے ساتھ شوٹ کیا، جس کی ویڈیو کے خوب چرچے ہو رہے ہیں . وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوازالدین صدیقی مٹن بریانی کھانے کے دوران بغیر اجازت کے مٹن اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں جس پر خاتون میزبان انہیں ٹوکتی ہیں اور ان کی کلاس لیتے ہوئے ان سے کہتی ہیں کہ اجازت کے بغیر گوشت نہیں لینا اور کھانا چاہیے . مذکورہ ویڈیو میں فلمایا گیا سین ان کی فلم گینگ آف واسے پور کا سین ہے، جسے انہوں نے ساتھی اداکارہ ہما قریشی کے ساتھ فلمایا تھا . سوناکشی سنہا کو مداح نے شادی کی پیش کش کردی بولی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے حال ہی میں انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیے تو ایک دیوانے مداح نے ان سے سوال کرنے کے بجائے انہیں شادی کی پیش کش کر ڈالی . مداح کی جانب سے شادی کی پیش کش کیے جانے پر دبنگ اداکارہ نے بھی انہیں کرارا جواب دیا اور کہا کہ اس وقت وہ ایسے پرپوزل قبول نہیں کر رہیں . اداکارہ نے پیش کش مسترد کردی—اسکرین شاٹ سوناکشی سنہا نے مداح کو جواب دیا کہ وہ آج کل انسٹاگرام پر شادی کی پیش کش کو قبول نہیں کر رہی ہیں . انڈین ایکسپریس کے مطابق سوالات کے دوران مداحوں نے اداکارہ سے نامناسب مطالبات بھی کیے، ایک مداح نے ان سے بکنی کی تصاویر شیئر کرنے کا کہا تو ایک مداح نے اداکارہ سے اپنے پائوں دکھانے کی فرمائش کر ڈالی . بیٹے کے کان میں اذان دینے کی زید علی کی ویڈیو وائرل رواں ماہ 18 اگست کو والد بننے والے یوٹیوبر زید علی کی جانب سے نوزائیدہ بیٹے کے کان میں اذان دینے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مداح ان کی تعریفیں کر رہے ہیں . . .

متعلقہ خبریں