لندن میں جنید صفدر کی شادی لیکن اس پر کتنا خرچ آیا؟ تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)گزشتہ دنوں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے نکاح کی تقریب لندن میں ہوئی تھی اور اب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف کو سمجھ نہیں آ رہا کہ شادیاں اٹینڈ کریں یا سیاست کریں، لندن میں شادی کی تقریب میں ملین ڈالر سے زیادہ کا خرچہ ہوا، شادیاں کریں لیکن عوام کے پیسوں سے نہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف جلسے کرنے سے پہلے ن لیگ میں لیڈر شپ کا فیصلہ کریں، ن لیگ میں آدھے لوگ مریم نواز اور آدھے شہبازشریف کے پیچھے چل رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے سندھ حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سندھ میں گورننس کی صورتحال تشویشناک ہے، سارے اسی مشن پر لگے ہوئے ہیں کہ وفاق سے آنے والے پیسے کو کیسے دبئی منتقل کریں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نہ خود کام کرتی ہے اور نہ کرنے دے رہی ہے، سندھ حکومت نام بدل کر ہی سہی عوام کو صحت کارڈ تو دے۔

Recent Posts

کوئٹہ میں پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی زرین نیو سریاب میں پولیس کی موبائل وین پر…

4 hours ago

جماعت اسلامی کا کسانوں کے حق میں احتجاج، پنجاب اسمبلی کے باہر کیمپ لگادیا

لاہور (قدرت روزنامہ) حکومت کی جانب سے گندم کی عدم خریداری پر جہاں ایک طرف…

4 hours ago

کرینہ کپور کویونیسیف کی سفیر مقررکردیاگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خان کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف…

4 hours ago

گندم سکینڈل:تحقیقاتی کمیٹی نے انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کی طلبی کی تردید کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے سابق نگران…

5 hours ago

حکومت پاسکو کے تحت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدنے پر رضامند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ان کی رہائش پر گندم…

5 hours ago

غیرت کے نام پر باپ کے ہاتھوں بیٹی اور پڑوسی کالڑکا قتل

مری(قدرت روزنامہ) مری میں باپ نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی اور پڑوسی کے…

5 hours ago