معیشت کوٹھیک کرنےکیلئے مشکل فیصلے کرنے پڑیں گے،مصطفیٰ نواز کھوکھر


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ معیشت کو ٹھیک کرنے کے لیے مشکل فیصلے کرنے پڑیں گے . جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ پاکستان کے مسائل کا سب کو پتہ ہے ان کا حل کیا ہے؟ مسائل کا حل کیا ہونا چاہیے اس سلسلے میں سیمینارز کا انعقاد کریں گے .


انہوں نے کہا کہ سیاسی اتحاد پر نہیں سوچا اس وقت ارادہ ہے کہ مسائل کے حل پر گفتگو کریں . مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ سیمینارز کا انعقاد ملک کے مختلف شہروں میں کیا جائے گا، سیاستدان راستہ نہیں نکال پا رہے صرف پاور پالیٹکس کی بات ہو رہی ہے .
پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں معیشت اور دہشت گردی سب سے بڑے مسائل ہیں .

. .

متعلقہ خبریں