پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب ملتان میں ہوگی، نجم سیٹھی


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)، کی افتتاحی تقریب ملتان میں ہوگی۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ پی ایس ایل 8 کا آغاز 13 فروری سے ہوگا۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ مجھے پی ایس ایل 8 سے متعلق پریس کانفرنس کرکے خوشی ہو رہی ہے، گزشتہ سال پی ایس ایل کیلئے اچھا رہا، پاکستان سپر لیگ آئی پی ایل سے بڑا ٹی ٹوئنٹی برانڈ ہے، بنگلا دیش، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور دبئی میں لیگ ہو رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے میچز دو مرحلوں میں ہوں گے، پی ایس ایل میچز ملتان، کراچی، راولپنڈی اور لاہور میں ہوں گے، ویمن کے تین نمائشی میچز ہوں گے، ویمن میچز میں غیر ملکی کھلاڑی بھی شامل ہوں گی۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ مینجمنٹ کمیٹی کی پہلی میٹنگ میں بتایا کہ کوئٹہ میں نمائشی میچ کروانا چاہتے ہیں، کوئٹہ میں میچز کیلئے وہاں کی انتظامیہ سے بھی بات ہوئی ہے۔
چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے کہا کہ یہ روایت ہونی چاہیےکہ حکومت کے تبدیل ہونے پر الگ ہونا چاہیے، پیٹرن کو اختیار ہونا چاہیےکہ وہ اپنا بندہ لائیں، میں نے روایت قائم کرنے کی کوشش کی تھی، میں نے پچھلے دور میں کھلاڑیوں کیلئے دو لیگز کھیلنے کا قانون بنایا تھا۔نجم سیٹھی نے کہا کہ ابھی بھی میں نے لیگز کی پالیسی سے متعلق پوچھا ہے، مجھے بتایا گیا ہے کہ کبھی عمل ہوتا ہے کبھی نہیں ہوتا، پالیسی بنا رہے ہیں کہ جو کھلاڑی پی ایس ایل میں ہیں وہ لیگ سے 15 روز قبل فری ہوں تاکہ انجریز نہ ہوں۔

Recent Posts

وزیراعلیٰ پنجاب سے اے ڈی بی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی ملاقات، عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق

لاہورقدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ڈی بی کے آلٹرنیٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی ملاقات…

4 mins ago

وزیر اعلیٰ بلوچستان سے کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر قاری رحمت اللہ کاکڑ کی سربراہی میں نمائندہ وفد کی ملاقات

ہائی کورٹ اور دیگر عدالتوں میں بیرونی پارکنگ کا مسئلہ حل کرنے کے لئے انتظامیہ…

14 mins ago

آج 23 مئی بروز جمعرات پاکستان میں ڈالر اور اسٹاک ایکسچینج کی تازہ ترین صورتحال، جانیں

کراچی (قدرت روزنامہ)اسٹاک ایکسچینج ادھر آج کاروبار کے آغاز میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار…

37 mins ago

پاسپورٹ پر شادی شدہ خاتون کے والد یا شوہر کے نام کا معاملہ، وزیر داخلہ نے نوٹس لے لیا،کمیٹی تشکیل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ پر شادی شدہ خاتون…

40 mins ago

ایل پی جی سلنڈرز کی خرید و فروخت سے متعلق بڑی پابندی عائد،اوگرا کیجانب سے نو ٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)غیر معیاری ایل پی جی سلنڈر کی خرید و فروخت پر پابندی…

51 mins ago

پنجگور کے علاقے وشبود میں گاڑی پر فائرنگ، 1شخص جاں بحق، ایک زخمی

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقہ وشبود میں گاڈی پرفائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک…

57 mins ago