ویکسی نیشن کرانے والے افرادکوانڈورجم کی اجازت ہوگی،ٹرین میں 70 فیصدافرادسفرکرسکیں گے . نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں میڈیکل سٹور،ہسپتال،سی این جی سٹیشن اورپیٹرول پمپ24گھنٹے کھلے رہیں گے جبکہ گروسری سٹور،کریانہ سٹوراوربیکریوں کو بھی 24گھنٹے کھلا رہنے کی اجازت دی گئی ہے . نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی اورحیدرآبادمیں سیف ڈے دو روز(جمعہ اوراتوار )ہوگا جبکہ صوبے کے دیگر اضلاع میں صرف جمعے کوہوگا،کورونا ایس او پیز کے ساتھ آوٹ ڈور کی 50فیصد اجازت ہوگی اور ریسٹورنٹ آنے والے تمام افراد کوویکسی نیشن کارڈ لازمی اپنے پاس رکھناہوگاجبکہ ٹیک اوے،ڈرائیو تھرو اور ہوم ڈیلوری کی 24گھنٹے اجازت ہوگی . کراچی اور حیدرآباد میں انڈور شادی کی تقریبات پر پابندی برقرار رکھی گئی ہے جبکہ سندھ کے دیگر اضلاع میں انڈور اور اوٹ ڈور شادی کی مشروط اجازت دی گئی ہے . . .
کراچی(قدرت روزنامہ) محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے صوبے میں کورونا ایس او پیز سے متعلق نیا حکم جاری کردیاگیا جس کے مطابق کراچی اورحیدرآبادمیں سمارٹ لاک ڈاون 15ستمبرتک بڑھادیاگیا ہے اور دونوں اضلاع میں کاروباری سرگرمیاں 8 بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت ہوگی جبکہ دیگراضلاع میں پابندی کااطلاق رات 10بجے تک ہوگا .
جی ٹی وی دنیا نیوزکے مطابق کراچی اورحیدرآبادمیں دفاترمیں سٹاف 50 فیصدرکھنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ صوبے بھر میں پارکس اور سینما گھر 15 ستمبر تک بند رہیں گے .
متعلقہ خبریں