کراچی اورحیدرآبادمیں سمارٹ لاک ڈاون میں15ستمبر تک توسیع ،محکمہ داخلہ سندھ کانیا حکم جاری


کراچی(قدرت روزنامہ) محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے صوبے میں کورونا ایس او پیز سے متعلق نیا حکم جاری کردیاگیا جس کے مطابق کراچی اورحیدرآبادمیں سمارٹ لاک ڈاون 15ستمبرتک بڑھادیاگیا ہے اور دونوں اضلاع میں کاروباری سرگرمیاں 8 بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت ہوگی جبکہ دیگراضلاع میں پابندی کااطلاق رات 10بجے تک ہوگا۔
جی ٹی وی دنیا نیوزکے مطابق کراچی اورحیدرآبادمیں دفاترمیں سٹاف 50 فیصدرکھنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ صوبے بھر میں پارکس اور سینما گھر 15 ستمبر تک بند رہیں گے۔ ویکسی نیشن کرانے والے افرادکوانڈورجم کی اجازت ہوگی،ٹرین میں 70 فیصدافرادسفرکرسکیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں میڈیکل سٹور،ہسپتال،سی این جی سٹیشن اورپیٹرول پمپ24گھنٹے کھلے رہیں گے جبکہ گروسری سٹور،کریانہ سٹوراوربیکریوں کو بھی 24گھنٹے کھلا رہنے کی اجازت دی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی اورحیدرآبادمیں سیف ڈے دو روز(جمعہ اوراتوار )ہوگا جبکہ صوبے کے دیگر اضلاع میں صرف جمعے کوہوگا،کورونا ایس او پیز کے ساتھ آوٹ ڈور کی 50فیصد اجازت ہوگی اور ریسٹورنٹ آنے والے تمام افراد کوویکسی نیشن کارڈ لازمی اپنے پاس رکھناہوگاجبکہ ٹیک اوے،ڈرائیو تھرو اور ہوم ڈیلوری کی 24گھنٹے اجازت ہوگی۔
کراچی اور حیدرآباد میں انڈور شادی کی تقریبات پر پابندی برقرار رکھی گئی ہے جبکہ سندھ کے دیگر اضلاع میں انڈور اور اوٹ ڈور شادی کی مشروط اجازت دی گئی ہے۔

Recent Posts

ورلڈ لافٹر ڈے : کاجول نے مداحوں کیلئے اپنی مزاحیہ ویڈیو شیئر کردی

ممبئی(قدرت روزنامہ) ورلڈ لافٹر ڈے کے موقع پر بالی وڈ کی نامور اداکارہ کاجول نے…

2 hours ago

دانیہ شاہ کا عامر لیاقت کی وراثت لینے کیلئے وکیل کو 2 کروڑ روپے دینے کا اعلان

لاہور (قدرت روزنامہ)نامور ٹی وی شو میزبان اور اسکالر مرحوم عامر لیاقت حسین کی تیسری…

2 hours ago

وقاص اکرم کی چیئرمین پی اے سی نامزدگی پر شیر افضل مروت برہم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شیخ وقاص اکرم کو بطور چیئرمین…

2 hours ago

صدر ممکت سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔ تفصیلات کے…

2 hours ago

گندم اسکینڈل پر انکوائری کب کرنی ہے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کا نیب پراسیکیوٹر سے استفسار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کی نیب میں طلبی…

2 hours ago

جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ، تعلیمی اداروں میں مقابلہ موسیقی منسوخی کا مطالبہ

لاہور(قدرت روزنامہ) جماعت اسلامی حلقہ خواتین نے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں مقابلہ موسیقی کو…

3 hours ago