اداکارہ سعدیہ خان کا کرینہ کپور کے گانے پرڈانس، ویڈیو وائرل


ویب ڈیسک(قدرت روزنامہ) معروف ماڈل و اداکارہ سعدیہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی ایک نئی ڈانس ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ان کو بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور کے مشہور گانے ’ بیبو‘ پر ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔تفصیلا ت کے مطابق اداکارہ سعدیہ خان نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے لال رنگ کی ساڑھی پہن رکھی ہے۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ’’یہ کچھ بیبو مووز کرنے کا وقت ہے‘‘۔سوشل میڈیا صارفین کیجانب سے ان کی اس ویڈیو کو بہت پسند کیا جارہا ہے، صرف یہی نہیں چند گھنٹوں میں اس ویڈیو کو لاکھوں افراد نے دیکھ لیا ہے۔ اداکارہ کی اس شیئر کی گئی ویڈیو پر مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ کچھ صا رفین نے تو سعدیہ خان کو بیبو سے بھی بہتر قرار دیا ہے۔