راولپنڈی(قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیرشیخ رشید نے کہا ہے کہ اسپیکر نے استعفے منظور کر کے ملک میں ایک نیا سیاسی بحران پیدا کردیا ہے . سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں عوامیمسلم لیگ کے سربراہ نے ملک میں جاری سیاسی بحران کے متعلق بات کی ہے .
پنجاب کےنگران وزیراعلی کےلئےجوکھچڑی پکائی جارہی ہےاورچلمن کےپیچھےجوگھناؤناکھیل کھیلنےکی سازش ہورہی ہےاس سےقوم آشناہےحالات اتنےگھمبیرہیں کہ اب سیاسی نہیں قومی سلامتی کامسئلہ پیداہوگیاہےاسپیکرنےتھوک کےبھاؤاستعفےمنظورکرکےنیاسیاسی بحران پیداکردیا ہےالیکشن کرواناہوگاچوروں کوبھگاناہوگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) January 21, 2023
انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لئے جو کھچڑی پکائی جارہی ہے اور چلمن کے پیچھے جو گھناؤنا کھیل کھیلنے کی سازش ہورہی ہے، قوم اس سے آشنا ہے .
انہوں نے مزید کہا کہ اسپیکر نے تھوک کے بھاؤ سے استعفے منظور کر کے نیا سیاسی بحران پیدا کردیا ہے اور اب حالات اتنے گھمبیر ہوگئے ہیں کہ اب سیاسی نہیں قومی سلامتی کا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے . شیخ رشید کا کہنا تھا کہ الیکشن کروانا ہوگا چوروں ک وبھگانا ہوگا .