رجیم چینج میں سب سے بڑا کردار محسن نقوی کا تھا، عمران خان


لاہور (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ رجیم چینج میں سب سے بڑا کردار محسن نقوی کا تھا۔ انہوں نے کہا کہ محسن نقوی صاف و شفاف انتخابات کرانے نہیں آئے اور میں جب تک زندہ ہوں ملک کے لیے جدوجہد جاری رکھوں گا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 26 سال پہلے اپنی جماعت کا نام انصاف کی تحریک رکھا تھا اور جن ممالک میں قانون کی بالادستی ہے وہ خوشحال ہیں۔

مجھے حکومت سے سازش کے تحت باہر نکالا تو عوام لاکھوں کی تعداد میں سڑکوں پر نکلے۔ انہوں نے کہا کہ آج تک جتنی عزت مجھے ملی اتنی کون سے وزیر اعظم کو ملی ؟ میرے لیے وزارت عظمیٰ کی کوئی اہمیت نہیں جبکہ آج قوم ایک بہت خطرناک موڑ پر کھڑی ہے۔

ظلم اور ناانصافی کے سامنے کھڑے ہونے کا نام جہاد ہے اور اللہ تعالیٰ نے ہم پر جہاد فرض کیا ہوا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ مدینہ کی ریاست میں پہلے عدل و انصاف آیا پھر خوشحالی آئی کیونکہ خوشحالی انصاف کے ساتھ ہوتی ہے اور چین نے 30 سال میں 70 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکال لیا۔

انہوں نے کہا کہ اپریل میں ہماری حکومت گئی تو آٹا 65 روپے کلو تھا اور عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے باوجود یہاں پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہے۔ ہماری حکومت جانے سے اب تک بجلی کی قیمتیں بھی دگنی ہو گئی ہیں اور ابھی ملک میں مزید مہنگائی آنے والی ہے۔ انہوں نے 1100 ارب روپے کے کرپشن کیسز ختم کروا لیے۔ پی ڈی ایم نے ملک کو تباہی کی طرف دھکیل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں کسی صورت چوروں کی غلامی قبول نہیں کروں گا اور میں آخری گیند تک لڑوں گا۔ عمران خان نے کہا کہ موجودہ سیٹ اپ ملک کو تباہی کی طرف لے کر جا رہا ہے اور محسن نقوی صاف و شفاف انتخابات کرانے نہیں آئے جبکہ صاف و شفاف انتخابات سے ہی ملک میں استحکام آ سکتا ہے۔

Recent Posts

پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی یا نہیں ؟ نو منتخب گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

پشاور(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی یا نہیں ؟ نو منتخب گورنر…

5 hours ago

سرمایہ کاروں پر مشتمل اعلیٰ سطح کاسعودی وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا، وفد میں…

5 hours ago

پیپلزپارٹی کا وفاقی کابینہ میں شمولیت کا امکان، بلاول بھٹو کو کونسی وزارت ملے گی ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکمران اتحاد مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی)…

5 hours ago

انجینئر امیر مقام نے وکلاء کو 9مئی کے حوالے سے “مشورہ ” دیدیا

سوات (قدرت روزنامہ) وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام…

5 hours ago

ایرانی سفیر اور امیر جماعت اسلامی کی ملاقات: پاک، ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کھل کر بول پڑے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ایرانی سفیر رضا…

6 hours ago

ایک وقت میں کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ہوا کرتی تھی،اب حالات بہتر ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی کے حالات اب…

6 hours ago