نئی نویلی دلہن کار کے حادثے میں زندگی کی بازی ہار گئی

(قدرت روزنامہ) مہاراشٹر میں افسوسنا ک وا قعہ پیش آیا ہے ۔ شادی کی دعوت کھا کر واپس آنے والی نئی نویلی  دلہن کار کے  حادثے میں زندگی کی بازی ہار گئی۔

تفصیلات کے مطابق  25 سالہ مونیکا اور جناردھن کی 25 اگست کو شادی ہوئی تھی۔ نیا نویلا جوڑا دلہن کے والد کے ساتھ رشتے داروں کے گھر دعوت کھانے گیا تھا۔

واپسی پر تیز رفتاری کے باعث ان کی کار کھائی میں جا گری جس کے باعث دلہن اور اس کا والد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ ریسیکیو اہلکاروں نے مقامی افراد کی مدد سے دولہا اور ڈرائیور کو گاڑی سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ان کی حالت نازک ہے۔

WhatsApp
Get Alert