کارتک آریان دیپیکا جیسی لڑکی سے شادی کرنے کے خواہشمند

(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے نوجوان اداکار کارتک آریان نے کہا ہے کہ وہ دیپیکا پڈوکون جیسی لڑکی سے شادی کرنے کے خواہشمند ہیں . بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں کارتک آریان نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے لیے ایک لائیو سیشن رکھا جس میں مداحوں نے اُن سے دلچسپ سوالات کیے .

اسی سیشن کے دوران ایک مداح نے کارتک آریان سے سوال کیا کہ ’وہ اپنی جیون ساتھی کے لیے کس طرح کی لڑکی کا انتخاب کریں گے؟‘ فیروز خان کے بچپن کی تصویر وائرل مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کارتک آریان نے وقت ضائع کیے بغیر فوراََ کہا کہ ’اُنہیں دیپیکا پڈوکون جیسی لڑکی چاہیے جو فخر سے دُنیا کے سامنے اپنے شوہر کی صلاحیتوں کو ظاہر کرواتی ہے . ‘ اس سے قبل بھی کارتک آریان کئی بار دیپیکا پڈوکون کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرچکے ہیں . ایک بار اُن سے سوال کیا گیا تھا کہ وہ کترینہ کیف کے ساتھ اسکرین پر کب نظر آئیں گے؟ جس پر بالی ووڈ اداکار نے کہا تھا کہ ’میں دیپیکا کے ساتھ بھی اچھا لگوں گا تو آپ مجھے اُن کے ساتھ دیکھنا پسند کریں گے؟‘ میں نے حمزہ کیوجہ سے اپنا آرٹ جاری رکھا ہوا ہے: نیمل خاور کا انکشاف خیال رہے بھارتی میڈیا کی مختلف رپورٹس میں یہ کہا جارہا ہے کہ کارتک آریان اور دیپیکا پڈوکون بہت جلد سنجے لیلا بھنسالی کی فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے تاہم ابھی تک اس خبر کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے . . .

متعلقہ خبریں