پاکستان

بلاول بھٹو اگلے دو ماہ میں امریکہ کے 3 دورے کریں گے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو آئندہ دو ماہ کے دوران امریکہ کے 3 دورے کریں گے۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو 7 فروری کو امریکن کونسل آف چرچز کے دعائیہ ناشتے میں شرکت کریں گے، دعائیہ ناشتے میں امریکی صدر جو بائیڈن بھی بطور خاص شرکت کریں گے، امریکی صدر بائیڈن ناشتے کی تقریب سے خطاب اور شرکاء سے ملاقات بھی کریں گے، کونسل آف چرچز کے ناشتے میں پاکستان اور آزاد کشمیر کی مختلف شخصیات کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔
بلاول بھٹو 8 مارچ کو اقوام متحدہ کے زیر اہتمام مسلم خواتین کے حوالے سے عالمی کانفرنس میں شریک ہوں گے۔
وزیر خارجہ 18 مارچ کو اقوام متحدہ کے زیر اہتمام اسلاموفوبیا کے حوالے سے خصوصی تقریب میں بھی شرکت کریں گے، اقوام متحدہ نے ہر سال 15 مارچ کو یہ دن عالمی سطح پر منانے کی منظوری دی تھی، رواں سال مارچ میں پہلی دفعہ یہ دن منایا جائے گا اقوام متحدہ 18 مارچ کو اسلاموفوبیا کے حوالے سے ایک خصوصی تقریب منعقد کر رہا ہے جس میں بلاول بھٹو پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

متعلقہ خبریں