مریم نواز کے ملک گیر تنظیمی دوروں کا شیڈول جاری


لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کے ملک گیر تنظیمی دوروں کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے مریم نواز کے تنظیمی دوروں کا شیڈول جاری کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز یکم فروری کو بہاولپور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گی جبکہ 2 فروری کو بہاولپور میں پارٹی کا تنظیمی اجلاس منعقد ہو گا۔
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ 5 فروری کو ملتان میں کنونشن اور 6 فروری کو پارٹی کا تنظیمی اجلاس ہوگا، 9 فروری کو مریم نواز ایبٹ آباد میں کنونشن سے خطاب کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ 10 فروری کو ایبٹ آباد میں پارٹی کا تنظیمی اجلاس منعقد ہو گا، 15 فروری کو مریم نواز ڈیرہ غازی خان میں کنونشن اور جلسے سے خطاب کریں گی، 19 فروری کو راولپنڈی میں ورکرز کنونشن ہو گا، 20 فروری کو تنظیمی اجلاس ہو گا۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ 23 فروری کو مریم نواز شریف سرگودھا میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گی، 24 فروری کو مریم نواز سرگودھا میں پارٹی تنظیمی اجلاس کی صدارت کریں گی۔ان کا مزید کہنا ہے کہ 27 فروری کو ساہیوال میں ورکرز کنونشن اور 28 فروری کو پارٹی تنظیمی اجلاس ہوگا، گوجرانوالہ میں 3 مارچ کو کنونشن اور 4 مارچ کو پارٹی تنظیمی اجلاس منعقد ہو گا۔
مسلم لیگ ن کی رہنما نے کہا کہ شیخوپورہ میں 7 مارچ کو کنونشن، 8 مارچ کو پارٹی تنظیمی اجلاس ہو گا، فیصل آباد میں11 مارچ کو کنونشن اور 12 مارچ کو پارٹی کا تنظیمی اجلاس ہو گا، پشاور میں 15 مارچ کو ورکرز کنونشن اور 16 مارچ کو تنظیمی اجلاس ہو گا۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ لاہور ڈویژن میں 19 مارچ کو کنونشن اور 20 مارچ کو تنظیمی اجلاس ہو گا، مریم نواز 23 مارچ کو کوئٹہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گی، وہ 27 مارچ کو کراچی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گی۔

Recent Posts

چمن میں پرامن مظاہرین پر حملہ، سیکورٹی اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے، پشتونخوا میپ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا…

12 mins ago

حقوق کی بات کرنے پر غدار کہا جاتا ہے، ہم نے کبھی پاکستان مردہ باد کا نعرہ نہیں لگایا، محمود خان اچکزئی

لاہور /کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان…

21 mins ago

کیچ کے اسلام اسلم اور طلال خلیل نے سی ایس ایس امتحانات میں پورے پاکستان میں ٹاپ کرلیا

کیچ(قدرت روزنامہ)کیچ سے تعلق رکھنے والے اسلام اسلم اور طلال خلیل نے سی ایس ایس…

24 mins ago

وندر سیرندہ جھیل پر بااثر افراد کا تسلط، مچھلیوں اور پرندوں کا غیر قانونی شکار، حکومت کی چشم پوشی

حب(قدرت روزنامہ)اندھیر نگری چوپٹ راجا، دعوے گڈ گورننس کے جبکہ زمینی حقائق ان دعوﺅں کے…

36 mins ago

گوادر شہر میں باڑ لگانا بلوچوں کو ان کی زمین سے بے دخل کرنے کی سازش ہے، ڈاکٹر ماہ رنگ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ…

38 mins ago

رانا ثنااللہ کا ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ ججز کی ریٹائرمنٹ کی عمر ایک کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللّٰہ نے ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ…

50 mins ago