دورانِ عبادت خودکش حملے کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں، صدر مملکت
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر مملکت عارف علوی نے پشاور کی مسجد میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عبادت کے دوران خودکش حملے کرنے والے اسلام، انسانیت اور پاکستان کے دشمن ہیں۔صدر پاکستان نے کہا کہ ایسی دہشتگردانہ کارروائیاں قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتیں۔
ان کا کہنا تھا کہ قوم دہشتگردوں کے مکمل اور حتمی خاتمےکیلئے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔صدر عارف علوی نے حملے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔