افغان سرزمین پاکستان میں امن کی بربادی کیلئے استعمال ہونے کے شواہد ہیں،وزراء

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق پشاور کی مسجدمیں خود کش حملہ ہوا ہے۔ایک بیان میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ تحقیقات کریں گے کہ سکیورٹی کے باوجود خودکش حملہ آور کیسے پہنچا۔انہوں نے کہاکہ ہمسایہ ممالک کی انٹیلی جنس ایجنسیز ہمارے خلاف ہیں۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ دہشتگرد مسجد میں پہلی صف میں کھڑا تھا، دہشتگردوں نے پولیس کو ٹارگٹ کیا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ایک صوبہ کسی حد تک اس وقت حالت جنگ میں ہے، خیبرپختونخوا میں امن و امان بحال کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم افغانستان میں امن کے خواہاں ہیں، دوحہ معاہدے میں طے ہوا تھا کہ افغان سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہوگی لیکن شواہد ہیں کہ افغان سرزمین پاکستان میں امن تباہ کرنیکیلئے استعمال ہورہی ہے، کابل اور اسلام آباد مل کر دہشتگردی کا قلع قمع کریں، افغانستان سے رابطہ کریں گے کہ انہیں کنٹرول کریں۔

Recent Posts

انوشکا شرما بیٹے کی پیدائش کے بعد پہلی بار منظرِ عام پر

بنگلورو(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اسٹار اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی…

2 mins ago

پی ایس ایل 2025؛ پلئینگ کنڈیشنز میں تبدیلی پر غور شروع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شائقین کرکٹ جنون اور کھیل سے لگاؤ بڑھانے کیلئے پاکستان سپر لیگ…

11 mins ago

راولپنڈی سے چوری سرکاری ویگو سمیت 7 مسروقہ گاڑیاں برآمد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)راولپنڈی کے تھانہ نیو ٹاؤن کی پولیس نے ڈی بلاک سٹلائیٹ ٹاؤن…

23 mins ago

پولیس اہلکار کے بھائی کی شادی میں فائرنگ سے مہمان جاں بحق

کراچی(قدرت روزنامہ)لیاری کے علاقے میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ کی زد میں آکر…

31 mins ago

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جنوبی کوریا کے سفیر کی ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے جنوبی کوریا کے سفیر پارک…

40 mins ago

کراچی: 140 گرام سونے کی ڈکیتی کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی پولیس نے صدر کے علاقے صرافہ بازار میں سونے کے کارخانے…

49 mins ago