آٹو پالیسی میں رعایت ،گاڑیوں کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا ، چھٹی کے دن شہریوں کیلئے زبردست خبر آگئی

لاہور(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت کی جانب سے آٹو پالیسی کا اعلان ہوتے ہی پاکستان میں آٹو مینوفیکچرنگ کی صنعت سے وابستہ کمپنیوں نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے . ان کمپنیوں میں کیِا، سوزوکی اور ٹویوٹا شامل ہیں .

قیمتوں میں کمی کا اطلاق یکم جولائی سے تصور ہوگا . انڈس موٹرز کی جانب سے ہائی لکس ریویو، فورچیونر اور یارس نامی گاڑی کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے . یارِس جی ایل آئی سی وی ٹی 1.3 کی قیمت ایک لاکھ روپے کم ہونے کے بعد 25 لاکھ 89 ہزار روپے رکھی گئی ہے . یارِس جی ایل آئی ایم ٹی 1.3 کی قیمت ایک لاکھ روپے کمی کے بعد 24 لاکھ 90 ہزار روپے ہوگی . یارس اے ٹی آئی وی سی وی ٹی 1.3، 26 لاکھ 69 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی، پہلے اس کی قیمت 27 لاکھ 69 ہزار روپے تھی . یارس اے ٹی آئی وی ایم ٹی 1.3 25 لاکھ 19 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی، اس گاڑی کی قیمت بھی ایک لاکھ روپے کمی کی گئی ہے . یارس اے ٹی آئی وی ایکس سی وی ٹی 1.5 28 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، اس گاڑی کی قیمت میں بھی ایک لاکھ روپے کمی کی گئی ہے، پہلے اس کی قیمت 29 لاکھ 99 ہزار روپے تھی . یارس اے ٹی آئی وی ایکس ایم ٹی 1.5 کی قیمت کم ہ وکر 27 لاکھ 17 ہزار روپے ہو گئی ہے، اس گاڑی کی قیمت میں ایک لاکھ 10 ہزار روپے کمی ہوئی ہے، پہلے اس کی قیمت 28 لاکھ 29 ہزار روپے تھی . ٹویوٹا کرولا ماڈل 1.6 ایم ٹی اب صارفین کو 31 لاکھ 9 ہزار روپے میں ملے گی . پہلے اس کی قیمت 32 لاکھ 19 ہزار روپے تھی، اس گاڑی کی قیمت میں ایک لاکھ 10 ہزار روپے کمی کی گئی ہے . کرولا 1.6 اے ٹی 32 ہزار 49 ہزار روپے میں صارفین کیلئے دستیاب ہوگی . ایک لاکھ 20 ہزار روپے کمی سے پہلے اس کی قیمت 33 لاکھ 69 ہزار روپے تھی . کرولا 1.8 سی وی ٹی آئی اب 35 لاکھ 79 ہزار روپے میں خریدی جا سکتی ہے . پہلے اس کی قیمت 36 لاکھ 99 ہزار روپے تھی، اس میں ایک لاکھ 20 ہزار روپے کمی کی گئی ہے . گریناڈے 1.8 سی وی ٹی (بلیک انٹریر) اور الٹس گریناڈے 1.8 سی وی ٹی (بیج انٹریر) کی قیمتیں ایک لاکھ 10 روپے کم کی گئی ہیں . یہ گاڑیاں بالترتیب 38 لاکھ 89 ہزار روپے اور 38 لاکھ 69 ہزار روپے میں خریدی جا سکیں گی . ٹویوٹا فورچونر 2.7 جی ساڑھے کی قیمت میں 3 لاکھ روپے کمی کی گئی ہے . پہلے اس کی قیمت 79 لاکھ 99 ہزار روپے تھی تاہم اب یہ گاڑی 76 لاکھ 49 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی . فورچونر 2.7 وی وی ٹی آئی کی قیمت 88 لاکھ 99 ہزار روپے کی ہو گئی ہے . 4 لاکھ روپے کمی سے پہلےاس کی قیمت 92 لاکھ 99 ہزار روپے تھی . فورچنر سگما فور کی قیمت میں تین لاکھ اسی ہزار روپے کی کمی آئی ہے، اب صارفین اسے چھیانوے لاکھ انچاس ہزار روپے کی بجائے بانوے لاکھ انہتر ہزار روپے خرچ کرنا ہوں گے . ٹویوٹا ہائی لکس ریوو کے تینوں ماڈلز کی قیمت میں ایک لاکھ بیس ہزار روپے کی گئی ہے . اب ہائی لک ریوو جی ایم ٹی 65 لاکھ انچاس ہزار روپے کی بجائے چونسٹھ لاکھ انتیس ہزار روپے، ہائی لک ریوو جی اے ٹی اڑسٹھ لاکھ ننانوے ہزار روپے کی بجائے ستاسٹھ لاکھ اناسی ہزار روپے اور ہائی لکس ریوو وی اے ٹی چوہتر لاکھ ننانوے ہزار روپے کی بجائے تہتر لاکھ اناسی ہزار روپے میں دستیاب ہوگی پاک سوزوکی نے بولان، سوئفٹ، ویگن آر کلٹس اور آلٹو کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے . سوزوکی آلٹو وی ایکس کی قیمت میں پچاسی ہزار روپے کی کمی کے بعد وہ گیارہ لاکھ اٹھانوے ہزار روپے کی بجائے گیارہ لاکھ تیرہ ہزار روپے میں دستیاب ہوگی . آلٹو وی ایکس آر کی قیمت اٹھانوے ہزار روپے کمی کے بعد چودہ لاکھ تیتیس ہزار کی بجائے تیرہ لاکھ پینتیس ہزار روپے ہو گئی ہے . آلٹو وی ایکس ایل اے جی ایس ماڈل ایک لاکھ بارہ ہزار روپے کمی کے بعد سولہ لاکھ تیتیس ہزار روپے کی بجائے پندرہ لاکھ اکیس ہزار روپے میں دستیاب ہوگا . سوزوکی کلٹس وی ایکس آر کی قیمت میں ایک لاکھ پچیس ہزار روپے کم کی گئی ہے، اب یہ سترہ لاکھ اسی ہزار روپے سے کم ہو کر سولہ لاکھ پچپن ہزار روپے ہو گئی ہے . اسی طرح کلٹس وی ایکس ایل ایک لاکھ چالیس ہزار روپے کمی کے بعد انیس لاکھ ستر ہزار کی بجائے اٹھارہ لاکھ تیتیس ہزار روپے میں دستیاب ہوگی . کلٹس وی ایکس ایل اے جی ایس کی قیمت میں ایک لاکھ پچپن ہزار روپے کمی ہو گئی ہے اور اب یہ اکیس لاکھ تیس ہزار روپے کی بجائے انیس لاکھ پچہتر ہزار روپے میں دستیاب ہوگی . سوزوکی ویگن آر وی ایکس آر کی قیمت ایک لاکھ دس ہزار روپے کم ہونے سے سولہ لاکھ چالیس ہزار روپے کے بجائے پندرہ لاکھ تیس ہزار روپے میں دستیاب ہوگی جبکہ ویگن آر وی ایکس ایل ایک لاکھ … . .

متعلقہ خبریں