پریانکا چوپڑا کا بولڈ فیشن شوٹ چھا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی وڈ کی بولڈ اور بے باک اداکارہ پریانکا چوپڑا کی شخصیت اور ان کا انداز کسی تعریف کا محتاج نہیں ہے . پریانکا چوپڑا کا نام اپنے آپ میں ہی ایک تعریف ہے جو کہ انہوں نے اپنے کام اور باکمال صلاحیت سے حاصل کیا ہے .

حال ہی میں بالی وڈ کی اداکارہ پریانکا چوپڑا کا ایک بولڈ فیشن شوٹ ہوا ہے جس کی تصویروں نے سوشل میڈیا پر آگ لگادی ہے .

ان تصاویر میں اداکارہ کا بولڈ انداز دیکھا جاسکتا ہے جو ان کے مداحون اور انٹرنیشنل لیول پر بہت پسند کیا جارہا ہے . اپنے بولڈ انداز اور فیشن شوٹ کے لئے انہوں نے تیز رنگوں کا انتخاب کیا ہے .
اداکارہ کا یہ فیشن شوٹ عالمی شہرت یافتہ میگزین’ VOGUE‘ کے لئے کیا گیا ہے . اداکارہ کے اس فوٹو شوٹ کے لئے بے حد بولڈ انداز اور بولڈ ڈیزائن کے کپڑوں کا انتخاب کیا گیا ہے . اس فوٹو شوٹ میں پرینکا انتہائی گلیمرس انداز میں نظر آرہی ہیں جبکہ اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر بھی اس فوٹو شوٹ کی کچھ تصویریں شیئرکی ہیں . . .

متعلقہ خبریں