لیپ ٹاپ تقسیم میں کرپشن ثابت ہوگئی،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بڑا حکم جاری کردیا

بہاول پور(قدرت روزنامہ)سابق پرنسپل ایس ای کالج کیخلاف کرپشن ثابت 2015 ء میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کے دوران طلباء و طالبات سے غیر قانونی رقم کی وصولی کی ،وزیر اعلیٰ پنجاب نے پنشن کی رقم میں 2 فیصد بطور سزا کاٹنے کے احکامات جاری کردیئے . تفصیل کے مطابق شہری کی جانب سے پاکستان سٹیزن پورٹل پر شکایت درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ گورنمنٹ صادق ایجرٹن کالج کے سابق پرنسپل حاجی ولی محمد ،اسسٹنٹ پروفیسر زاہد اختر شعبہ میتھ اور اسسٹنٹ پروفیسر شاہد حسین شعبہ شماریات نے 2015 ء کالج میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کے دوران طلباء و طالبات سے غیر قانونی رقم وصول کی جس پر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے حکم پر مذکورہ سابق پرنسپل اور پروفیسرز کیخلاف پیڈا ایکٹ 2006 ء کے تحت تحقیقات کا حکم دیا مگر ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب مبینہ طور معاملے کو دبا دیا گیا .

پاکستان سٹیزن پورٹل کی جانب سے سخت ایکشن لینے پر ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کی روشنی میں حاجی ولی محمد سابق پرنسپل کو قصوروار قراردیتے ہوئے بطور سزا اسکی کل پنشن کا 2 فیصد کاٹنے کے احکامات جاری کر دیئے جبکہ اسسٹنٹ پروفیسر ز زاہد اختر اور شاہد حسین کیخلاف انکوائری رپورٹ کی روشنی میں فیصلہ آنا ابھی باقی ہے . . .

متعلقہ خبریں