عمران خان نے مٹہ سوات کے پہاڑ کی ویڈیو شیئر کردی
(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر بیان کے ساتھ مٹہ سوات کے پہاڑ کی ویڈیو بھی شیئر کردی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے وزیراعظم عمران نے کہا کہ مٹہ سوات میں بنجر پہاڑ سر سبز و شاداب ہورہے ہیں۔
اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بلین ٹرین سونامی مہم کے ناقابلِ یقین نتائج سامنے آرہے ہیں۔
عمران خان نے مزید کہا کہ ان شاءاللّہ! ہم آئندہ کی نسلوں کے لیے صاف اور سرسبز پاکستان چھوڑ کر جائیں گے۔
Matta in Swat – Barren hills turning green. Incredible results from our Billion Tree Tsunami campaign in Khyber Pukhtunkhwa. InshaAllah we will leave a clean and green Pakistan for future generations. pic.twitter.com/HpkUlA88FR
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 11, 2021
