بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی انتقال کرگئے

(قدرت روزنامہ)سینئر کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی 91 برس کی عمر میں انتقال کرگئے . کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی طویل عرصے سے بیمار تھے، وہ آج سرینگر میں انتقال کرگئے .

مقبوضہ کشمیر انتظامیہ نے سید علی گیلانی کو کئی برس سے گھر پر نظر بند کر رکھا تھا، ان کی عمر اکانوے 91 برس تھی . حریت رہنماعبدالحمید لون نے سید علی گیلانی کے انتقال کی تصدیق کی اور کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کے بانی سید علی شاہ گیلانی اب ہم میں نہیں رہے . ان کا کہنا تھا کہ سید علی شاہ گیلانی کا انتقال آج رات 10 بجے سرینگر میں ہوا . کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی 29 ستمبر 1929 کو پیدا ہوئے تھے . مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد آزادی میں سید علی گیلانی کا اہم کردار رہا، وہ آل پارٹیز حریت کانفرنس کے سربراہ بھی رہے . سید علی گیلانی جماعت اسلامی جموں کشمیر کے رکن بھی رہے، بعد میں سید علی گیلانی نے تحریک حریت کے نام سے اپنی جماعت بنائی . مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے سید علی گیلانی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا . ان کا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی ہمیشہ اپنے اصولوں پر کاربند رہے، ان سے اختلاف کے باوجود ان کی ہمیشہ عزت کی . . .

متعلقہ خبریں