سعودی عرب کا ریاض میں دنیا کے سب سے بڑے ڈاؤن ٹاؤن کی تعمیر کا اعلان، منصوبے سے 3 لاکھ ملازمتیں پیدا ہوں گی

ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی عرب نے جدید ترین رہائشی یونٹ، سیر و تفریح کی سہولتوں اور دفاتر کیلئے میگا پروجیکٹ مکعب کی تعمیر کا اعلان کر دیا ہے جس میں 20ایمپائر سٹیٹ بلڈنگز سما سکتی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی حکومت نے دارالحکومت ریاض میں ایک نئی قوی الجثہ پروجیکٹ کی تعمیر کا اعلان کیا ہے

جسے مکعب کہا جائے گا۔یہ ریاض کے نئے علاقے نیو مربع کی مرکزی عمارت ہو گی، حکومت نے پروموشنل ویڈیو بھی جاری کی ہے جو وائرل ہو رہی ہے۔ویڈیو میں ایسا عمارتی ڈھانچہ دیکھا جاسکتا ہے جس کی حیثیت مکعب کے جیسی ہے، یہ نیویارک کی ایمپائر سٹیٹ بلڈنگ سے 20گنا زائد کشادہ ہوگی۔اس پروجیکٹ میں ایک میوزیم، ٹیکنالوجی اور ڈیزائن یونیورسٹی، جدید تھیٹر اور 80سے زائد تفریحی اور ثقافتی مقامات ہوں گے۔دوسری طرف نیو مربع میں ڈھائی لاکھ مربع کلومیٹر اراضی ہو گی، ایک لاکھ 4ہزار رہائشی یونٹ، 9ہزار ہوٹل کے کمرے، 9لاکھ 80ہزار مربع کلومیٹر پر مشتمل دکانیں، 14لاکھ مربع میٹر پر مبنی دفتری جگہ، 6لاکھ 20ہزار مربع میٹر کے تفریحی اور آسائشی مقامات بھی ہوں گے۔اس پورے علاقے کا اپنا ٹرانسپورٹ سسٹم ہوگا اور یہ ایئرپورٹ سے 20منٹ کے فاصلے پر تعمیر کیا جائے گا۔مربع اور مکعب کی تعمیر 2030تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔اس طرح سعودی عرب نے ریاض میں دنیا کے سب سے بڑے ڈاؤن ٹاؤن کی تعمیر کا اعلان کیا ہے اور اس منصوبے سے 3 لاکھ ملازمتیں پیدا ہو ں گی۔

Recent Posts

کے الیکٹرک نے ایک ہفتے میں دوسری بار بجلی 3روپے 85پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کردی

کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی کے صارفین کیلئے ایک ہفتے میں دوسری بار بجلی مہنگی کرنے کی درخواست…

3 mins ago

وزیراعظم کا موجودہ حکومت کے پہلے ماہ میں 6لاکھ 91ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کا نوٹس

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے موجودہ حکومت کے پہلے ماہ میں 6لاکھ 91ہزار میٹرک…

9 mins ago

تحریک انصاف کس ایشو پر بات کرنا چاہتی ہے ۔۔؟ اہم رہنما نے واضح کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کس ایشو پر بات کرنا چاہتی ہے ۔۔؟ پی ٹی…

13 mins ago

تاخیر دولہے کو لے ڈوبی، دلہن کا صاف انکار، ہرجانہ دینا پڑگیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) بھارتی ریاست بہار کے کاٹہار ضلع میں دلہن نے اس وقت…

26 mins ago

سیلولر کمپنیاں تذبذب کا شکار ، نان فائلرز کی 5 لاکھ سے زائد سمز بلاک کرنا مسئلہ بن گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ایف بی آر، پی ٹی اے اور ٹیلی کام آپریٹرز میں…

30 mins ago

اے این ایف کارروائیوں میں 2 ٹن سے زائد منشیات برآمد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اے این ایف کی جانب سے مختلف کارروائیوں میں 2 ٹن سے…

41 mins ago