سندھ میں اسلحہ لیکر چلنے، نمائش پر پابندی عائد


کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت سندھ نے صوبے میں اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی عائد کردی . صوبائی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھر میں اسلحہ لے کرچلنے اوراسلحے کی نمائش پر پابندی 3 ماہ کے لیے عائد کی گئی ہے .

پابندی کا اطلاق فوری ہوگا .
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں . پولیس رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس حکم نامہ سے مستثنی ہونگے .

. .

متعلقہ خبریں