گینگ آف فائیو کی اگلی نسل بھی آنکھیں دکھا رہی ہے: شیخ رشید


راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ گینگ آف فائیو کی اگلی نسل بھی آنکھیں دکھا رہی ہے، ایک چوری اوپر سے سینہ زوری۔سپریم کورٹ کے احاطہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ کل کے الیکشن نے ثابت کیا ہے کہ یہ اور بھاگیں گے، سارے راستے اس عدالت سے نکلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ملک لوٹ کر کھا گئے، اب کہتے ہیں ججز پر کیسز بنائیں گے، اللّٰہ کے بعد سپریم کورٹ ہی ہے، پوری قوم سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہے، ان شاء اللّٰہ ان چوروں کے تابوت اسی سپریم کورٹ سے نکلیں گے، اس بلڈنگ سے آئین و قانون کا فیصلہ آئے گا۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اس ہفتے ایک کروڑ اوورسیز کو ووٹ کا حق ملے گا اور منی لانڈرز نیب کے فیصلے بھی آجائیں گے، بلاول بھٹو سب سے پہلے اپنے باپ کے خلاف ترمیم لائیں، پاپڑ والے اور دہی بلے والے اس قابل ہو گئے ہیں کہ سپریم کورٹ کے خلاف زبان استعمال کریں۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ جیل بھرو تحریک کامیاب ہے، گرفتاری میں زیادہ سہولت ہے، میں نے گرفتاری دی تھی، دوبارہ سسرال جانے کو تیار ہوں، کسی زمانے میں قائد اعظم بھی کانگریس میں تھے، میں مشرف کے ساتھ تھا اور میرا اس کے لیے بڑا احترام ہے، میں نے کسی ڈاکو کا ساتھ نہیں دیا۔ان کا مزید کہنا ہے کہ یہ لوگ صرف اپنے کیس چھڑانے آئے ہیں، چور ڈاکو لٹیرے بینچ بنا رہے ہیں، چیف جسٹس کا فیصلہ ہے کہ کون سا بینچ بناتے ہیں، عدلیہ جو فیصلے دے گی قوم کو قبول ہو گا، چوہدری نثار میرا بھائی ہے، سیاست اس کی اپنی ہے۔

Recent Posts

بھارت کیساتھ دوستی کروانے کا ٹاسک کسی شخصیت کو نہیں دیا گیا : اسحاق ڈار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان اور بھارت کی دوستی…

11 mins ago

9 مئی واقعہ میں جس نے منفی کردار ادا کیا، اسے سزا ملنی چاہیے:حافظ نعیم الرحمٰن

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا…

16 mins ago

مضر صحت اثرات کی تشخیص: ایسٹرا زینیکا نے دنیا بھر سے اپنی کورونا ویکسین واپس منگوالی

برطانوی(قدرت روزنامہ)سویڈش دواساز کمپنی ایسٹرا زینیکا نے اپنی کوروناویکسین دنیابھرسے واپس منگوالی۔ برطانوی میڈیا کی…

27 mins ago

پاکستانی بس ڈرائیور کے بیٹے صادق خان نے تیسری بار میئر لندن کا حلف اٹھالیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی بس ڈرائیور کے بیٹے صادق خان نے تیسری بار میئر لندن…

35 mins ago

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے آئرلینڈ کی ٹیم کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے آئرلینڈ کی ٹیم کا…

43 mins ago

سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کی حمایت کرتے ہیں: امریکا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے…

46 mins ago