سول ایوی ایشن کی اندرون ملک سفر کرنے والوں کے لیے نئی ایڈوائزری جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون ملک سفر کرنے والوں کے لیے نئی ایڈوائزری جاری کردی، اندورن ملک فضائی سفر کے لیے ویکسی نیشن کی 2 ڈوز لازمی قرار، 18سال سے زائد عمر ویکسینیٹڈ افراد سفر کرسکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن نے اندرون ملک سفر کرنے والوں کے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا ہے، اندورن ملک فضائی سفر کیلئے کوویڈ 19 ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی ہے، اس حوالے سے سی اے اے نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ فضائی سفر کے لیے ویکسی نیشن کی 2 ڈوز لازمی ہوگی، 18سال سے زائد عمر کے ویکسینیٹڈ افراد سفر کرسکیں گے۔
پابندی کا اطلاق10ستمبر سے ہوگا، سول ایوی ایشن نے ایئرپورٹ منیجرز کو سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایت کردی ہے۔

مزید برآں وفاقی وزیر منصوبندی اور سربراہ این سی او سی اسد عمر نے کہا کہ اس وقت اسپتالوں میں کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد بلند ترین سطح پر ہے،پاکستان میں بھارتی ڈیلٹا ویرینٹ تیزی سے پھیل رہا ہے،شہری کورونا سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز پرعمل کریں اور ویکسین لگوائیں۔

عالمی سطح پر مشاہدہ کیا گیا ہے کورونا وائرس کا بھارتی ڈیلٹا ویرینٹ تیزی سے پھیلتا ہے، پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی یہ قسم تیزی سے پھیل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کے اسپتالوں میں کورونا مریضوں کی تعداد بلند ترین سطح پر ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت اسپتالوں میں کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد بلند ترین سطح پر ہے، کورونا کی بھارتی قسم کے پھیلاؤ سے اسپتالوں پر بوجھ بڑھ سکتا ہے، شہری کورونا سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز پرعمل کریں اور ویکسین لگوائیں۔

WhatsApp
Get Alert