شرجیل میمن کسی دن کسی دکان پر کباب کھاکر دکھائیں، عمران اسماعیل کا چیلنج


کراچی (قدرت روزنامہ)سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے صوبائی وزیر شرجیل میمن کو چیلنج دے دیا۔انصاف ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران عمران اسماعیل نے چیلنج کیا کہ شرجیل میمن کسی بھی دن کسی دکان پر کباب کھا کر دکھائیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی ناسور بن چکی ہے، ماضی میں مہنگائی کے خلاف لانگ مارچ کیے گئے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ عمران خان دن بہ دن مقبول ہوتے جا رہے ہیں، الیکشن کا نام سن کر سب بھاگ جاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں عدلیہ سے انصاف کی امید ہے، ن لیگ نے ہمیشہ سے ججز کو دباؤ میں رکھنے کی کوشش کی۔
عمران اسماعیل نے یہ بھی کہا کہ کیا ایک ملک کے اندر دو قانون چل سکتے ہیں؟ عمران خان کے حق میں بولنے والوں کو جیل میں ڈالا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری، اعظم سواتی اور دیگر کے ساتھ زیادتی کی گئی، اس کیس سے طے ہو گا اس وقت پاکستان میں کونسا قانون ہے۔
سابق گورنر سندھ نے کہا کہ بینچز سے الگ ہونے کے بجائے ججز کو بیانات کا نوٹس لینا چاہیے، پاکستان مارشل لاء کے خوف سے باہر نکل گیا ہے، ملک کے مسائل کا حل شفاف الیکشن ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بہت جلد سندھ میں بھی جیل بھرو تحریک شروع ہوگی۔

Recent Posts

پی ایس ڈی پی کو عوامی ضروریات سے ہم آہنگ کیا جاررہا ہے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان

میر سرفراز بگٹی کا اسمبلی میں اپوزیشن رکن کے پوائنٹ آف آرڈر کے جواب میں…

3 mins ago

جویریہ عباسی کا مسٹری مین ؟ اداکارہ نے ایک اور تصویر شیئر کردی

  کراچی (قدرت روزنامہ) اداکارہ جویریہ عباسی کے منگنی کرنے کے اعلان کے بعد سے…

12 mins ago

ابرارالحق کی جانب سے تنقید کے بعد مشی خان کا نیا بیان سامنے آگیا

کراچی (قدرت روزنامہ) سینئر اداکارہ مشی خان نے ابرارالحق کی جانب سے تنقید کے بعد…

18 mins ago

ججز کے خلاف مہم کا معاملہ سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس بابر…

25 mins ago

بشام حملے کے دہشتگردوں کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بشام حملے کے میں ملوث…

40 mins ago

9 مئی کرنے والے تاریخ کے کوڑا دان میں نظر آئیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ 9 مئی کرنے والے تاریخ…

51 mins ago