ڈی جی نیب لاہور علی سرفراز کو عہدے سے ہٹا دیا گیا


لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور کے ڈائریکٹر جنرل نیب علی سرفراز کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے انہیں پنجاب حکومت کو رپورٹ کرنے کا حکم جاری کردیا گیا۔
 چیئرمین نیب کے مستعفی ہونے کے بعد سے نیب میں تقرر و تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے، آج لاہور کے ڈائریکٹر جنرل نیب علی سرفراز کو تبدیل کردیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق علی سرفراز کی خدمات پنجاب حکومت کے حوالے کردی گئی ہیں۔