عمران خان عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنا کر سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کررہا ہے، اراکین بلوچستان اسمبلی


کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان اسمبلی کے اراکین میر ظہور بلیدی عارف جان محمد حسنی خلیل جارج بھٹو اور وزیراعلی کے کوارڈینیٹر بابر یوسفزئی نے عمران خان کی جانب سے فوج عدلیہ اور دیگر اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی اور غلیظ زبان استعمال کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداروں کو اس کا نوٹس لیتے ہوئے اس کے خلاف آئین کے آرٹیکل 19 کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے پابند سلاسل کیا جائے ان کے دور اقتدار میں ہونے والے غلط فیصلوں اقدامات کی وجہ سے آج ملک کی معیشت سمیت تباہی کی تمام تر ذمہ داری ان پر عائد ہوتی ہے آئینی طریقے سے اسے اقتدار سے الگ کیا گیا حکومت اپنی مدت پوری کرے اور جب الیکشن ہوں تو عوام انہیں اپنے ووٹ کی طاقت سے مسترد کر دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کی شب کوئٹہ پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے کہا ملک کی سیاسی صورت حال جس طرف لے جانے کی کوشش کی جا رہی ہے ہمارے معاشرے کو تقسیم کرکے سیاست کے ذریعے انتشار پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے جو ملک و قوم کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے گزشتہ سال مارچ میں ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی گئی اور آئینی طریقے سے اقتدار سے ہٹایا گیا پی ٹی آئی اور عمران خان نے اسمبلی کو تڑوانے کے لئے جو غیر قانونی غیر آئینی طریقہ کار سپیکر کے ذریعے استعمال کرتے ہوئے اختیار کیا وہ سب کے سامنے ہے آئین کے آرٹیکل 19 کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے ملک کو انتشار کی جانب دھکیل کر اداروں کو متنازعہ کرنے کے لئے جو غلیظ زبان استعمال کرتے ہوئے نوجوان نسل کو خراب کرکے افراتفری پھیلا رہے ہیں اس کا نوٹس لینا چاہیے اور اسے سلاخوں کے پیچھے ڈالنا چاہیے جس طرح عمران خان کے وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کو خراب کرنے کے لئے کردار ادا کیا جس کی آڈیو لیکس سب کے سامنے ہے ان کی کوشش تھی کہ ملک معاشی طور پر دیوالیہ ہو اور ملک غیر مستحکم ہو اور عوام مہنگائی بے روزگاری کی چکی میں پسے آئے روز فوج عدلیہ سمیت تمام اداروں کے خلاف جو زبان استعمال کرتے ہوئے ان اداروں کو متنازعہ بنانے کے ساتھ ساتھ ان کی کردار کشی کر رہا ہے الیکشن کمیشن کو بھی متنازعہ بنانے کے لئے آئے روز جو الفاظ استعمال کر رہا ہے وہ سب کے سامنے ہے آج پوری قوم ان کے غیر آئینی غیر قانونی کاموں کو دیکھ رہی ہے جس طرح وہ فوج کے خلاف جو الفاظ استعمال کر رہا ہے اس سے سرحدوں پر ملک و قوم کی حفاظت کرنے والے ہمارے جوانوں کے دلوں پر کیا گزر رہی ہے جو اپنے خون کے نذرانے دے کر ملک کی حفاظت کر رہے ہیں اور یہ ان کے بارے میں کیسی باتیں کرتا ہے رات کو معافیں مانگتا ہے اور دن کو ان کی کردار کشی کرتا ہے ان کی کوشش ہے کہ ملک دیوالیہ ہو اور آئی ایم ایف بیل آٹ نہ ملے اور یہ جس ایجنڈے پر عمل پیرا ہے وہ کامیاب ہوسکے لیکن پوری قوم ان کے کرتوتوں اور حرکتوں سے واقف ہیں انہیں صرف اقتدار کی ہوس ہے کہ مجھے کسی طرح دوبارہ اقتدار میں لایا جائے لیکن سیاست اور اداروں کو متنازعہ بنا کر کوئی بھی شخص جو ملک کی سلامتی اور استحکام کے لئے خطرہ ہو اسے بھی اظہار رائے کے لئے قانون کو ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے یہ شخص ذہنی توازن کھو بیٹھا ہے جو سیاسی سوچ اور جمہوریت سے ناآشنا ہے کیونکہ یہ سیاست دان نہیں وہ اقتدار میں آ کر ریاست اور سیاست کو نقصان پہنچاتا ہے توہین عدالت کا مرتکب ہوتا ہے اداروں کو قانون کی پاسداری اور ریاست کے استحکام کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ایسے شخص کے خلاف آئین کے آرٹیکل 19 کے تحت کارروائی کرنی چاہیے اور ہماری عدلیہ سے بھی گزارش ہے کہ اس کے خلاف سوموٹو نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کرے ان کے 4 سالہ کرتوتوں کی وجہ سے لاکھوں لوگ بے روزگار انڈسٹری بند ہوچکی ہے لوگ مہنگائی کے بوجھ تلے دبتے جا رہے ہیں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ان کے غلط کاموں کی وجہ سے بے تحاشا اضافہ ہوچکا ہے یہ صورت حال دو چار یا چھ ماہ میں نہیں بلکہ چار سالوں کے دوران ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کو قائم کرنے اور اس کی حفاظت کے لئے ہمارے بزرگوں اور اداروں نے قربانیاں دی ہیں ان کی تذلیل کسی صورت قبول نہیں عوام کو بھی اپنا ذہن استعمال کرتے ہوئے ان کی غلط باتوں پر یقین نہیں کرنا چاہیے جس انہوں نے سیاست جمہوریت اور ملک کو نقصان پہنچایا ہے اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی کارکنوں کو گرفتاری کا کہتا ہے اور خود گرفتاری سے بچنے کے لئے چھپتا پھرتا ہے اس کی ٹانگ کے ساتھ ساتھ اس کا دماغ بھی خراب ہوچکا ہے دونوں کا علاج ناگزیر ہوچکا ہے اپنے بچے لندن اور لوگوں کے بچوں کو ڈھال بنا کر خود چھپتا پھر رہا ہے اور وہی تھوک کر چاٹ رہا ہے پہلے اسمبلیوں سے استعفے دیئے اور ان کو واپس لینے کے لئے چیخ و پکار کر رہا ہے دو اسمبلیاں توڑ کر ملک کو غیر مستحکم کرنے کے لئے انتخابات کو ڈھنڈورا پیٹ رہا ہے عدلیہ کو اس کا نوٹس لینا چاہیے دن کو غلط باتیں کرکے رات کو معافیاں مانگ رہا ہے لیکن ان کی کرتوتیں اور عمل سب کے سامنے ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ماضی کے صدر وزیراعظم وزراسیاست دان تھے جنہوں نے گرفتاریاں دیں جیل گئے یہ سیاست دان نہیں یہ فتنہ ہے جو گرفتاری اور جیل سے ڈرتا ہے ہماری عوام باشعور ہے اب اس کی باتوں پر دھیان نہیں دیتی لوگوں کے بچوں کو ڈھال بنا کر سوشل میڈیا کے ذریعے غلط باتیں کر رہا ہے اپنے چار سالہ اقتدار کی کوئی ایسا کارنامہ یا اقدامات نہیں جو عوام کو بتا کر انتخابات میں اپنے لئے ووٹ مانگ سکے اس لئے آئے روز اداروں کے خلاف غلط باتیں کرکے ان کی تذلیل کر رہا ہے۔

Recent Posts

پنجاب پولیس کی خاتون افسر عالمی ایوارڈ کے لیے منتخب

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب پولیس میں خدمات انجام دینے والی خاتون پولیس افسر کو عالمی ایوارڈ کے…

1 min ago

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری…

8 mins ago

لاہور ائرپورٹ؛ تھائی لینڈ سے غیر قانونی درآمد 200 نایاب کچھوے برآمد

لاہور(قدرت روزنامہ)محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے تھائی لینڈ سے غیر قانونی طور پر درآمد کیے…

19 mins ago

’مذاکرات کیلئے تیار ہیں لیکن پہلے مقدمات ختم کیے جائیں اور۔ ۔ ۔ ‘ تحریک انصاف نے شرط رکھ دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ…

24 mins ago

چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین میں پاکستان کے لیے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز…

24 mins ago

مرغی کا گوشت کیوں مہنگاہوا؟ حیران کن انکشاف ہو گیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ (ر) سعد بن اسد نے مرغی کی بڑھتی قیمت…

29 mins ago