الیکشن کمیشن پیپلز پارٹی کی بی ٹیم بنا ہوا ہے، حافظ نعیم الرحمٰن


کراچی (قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ اس وقت الیکشن کمیشن پیپلز پارٹی کی بی ٹیم بنا ہوا ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ کیسے جعل سازی کر کے جماعت اسلامی کے نمبر کم کر دیے گئے، ہمارے نمبرز کم کرنا پیپلز پارٹی کا کام ہے۔
انہوں نے کہا کہ کیسے پی ٹی آئی بھی وہی کام کر رہی ہے جو پی پی نے کیا، ہم میں تو ظرف ہے کہ ہم پی ٹی آئی کی بھی بات کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی کا جیالا میئر لانے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا۔حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ یہ نمبرز تبدیل کر سکتے ہیں، تاخیر کر سکتے ہیں مگر کراچی پی پی کا نہیں، پیپلز پارٹی کو بھی بتایا کہ وہ کراچی نہیں جیت سکتی، کراچی کی عوام سمجھتی تھی اب کراچی کے حالات بہتر ہوں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ خود کو عوام کا چیمپئن کہنے والے اپنی جماعت میں جمہوری نہیں، بلدیاتی الیکشن کروانے کے پیچھے صرف جماعت اسلامی تھی۔