پنجاب

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا : محکمہ موسمیات


لاہور(قدرت روزنامہ)  پاکستان کے محکمہ موسمیات ( پی ایم ڈی ) نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے، تاہم کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا، تاہم راولاکوٹ، پاراچنار، دیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق لہہ میں درجہ حرارت منفی 5، کالام منفی 2 اور گو پس میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں