کراچی میں جمعرات کو گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کا امکان


کراچی (قدرت روزنامہ)محکمۂ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے پیشگوئی کی ہے کہ 16 مارچ کو بلوچستان میں بارش کا سبب بننے والا مغربی سلسلہ داخل ہونے کا امکان ہے . محکمۂ موسمیات کے مطابق سسٹم کے زیر اثر جمعرات کو کراچی میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے .


محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ دیہی سندھ کے اضلاع جامشور، دادو، حیدرآباد، مٹیاری، ٹنڈوالہیار میں 17 سے 20 مارچ کے دوران گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے . محکمۂ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق ٹنڈو محمد خان، میرپورخاص، بدین اور ٹھٹھ میں بھی گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے، بارش کے دوران گرد آلود ہوائیں بھی چل سکتی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں