90 دن فیصلہ کن ہیں، آئین کی حکمرانی نہ ہوئی تو خانہ جنگی ہوگی، شیخ رشید کا دعویٰ
راولپنڈی(قدرت روزنامہ) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہےکہ90 دن فیصلہ کن ہیں، آئین کی حکمرانی نہ ہوئی تو خانہ جنگی ہوگی، مینار پاکستان میں عدلیہ سے یکجہتی کا اظہار ہوگا۔آج سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان پر ہاتھ ڈالنے والے اس کے نتیجے سے بھی باخبر رہیں،
پی ڈی ایم ٹوٹ چکی ہے، اس کی 4 بڑی پارٹیاں ن لیگ، پی پی پی، اے این پی، جمعیت اہلحدیث اپنے الگ نشان پر الیکشن لڑ رہی ہیں، جو آئین کی حکم عدولی کرے گا وہ آرٹیکل 6 کی زد میں آئے گا، 90 دن فیصلہ کن ہیں، آئین کی حکمرانی نہ ہوئی تو خانہ جنگی ہوگی، ہم قطر اور یو این میں سکیورٹی دے سکتے ہیں تو پاکستان میں کیوں نہیں؟۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے معاہدے میں بھی تاخیر ہوگئی، 30 مارچ تک بورڈ شیڈول میں پاکستان شامل نہیں، 7 ارب ڈالر کی بیرونی فنانسنگ کی توثیق مسئلہ ہے، امریکا سے خیرات کن شرائط پر ملیں گی، قوم کو اعتماد میں لینا ہوگا۔
لاہور ہاٸیکورٹ
نگراں وزیر اعلی محسن نقوی کی تعیناتی کے خلاف متفرق درخواست سماعت
جسٹس شاہد کریم شیخ رشید کی درخواست پر سماعت کی
عدالت نے 27 مارچ تک سماعت ملتوی کر دی
نگران حکومت نوے دن کے لیے آٸی ہے اور عدالت میں ابھی تک جواب جمع نہیں کروایا گیا وکیل اظہر صدیق⬇️— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 14, 2023