حکومت نے توشہ خانہ سے 300 ڈالر سے زائد مالیت کا تحفہ حاصل کرنے پر پابندی لگا دی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے توشہ خانہ پالیسی 2023 فوری طور پر نافذ کردی جس کے بعد کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں، قیمتی گھڑیاں، زیورات اور قیمتی تحائف حاصل کرنے پر پابندی ہوگی۔تفصیلات کے مطابق صدر، وزیراعظم ،کابینہ ارکان، ججز ، سول و ملٹری افسران پر 300 ڈالر سے زائد مالیت کا تحفہ حاصل کرنے پر پابندی عائد ہوگی۔ علاوہ ازیں ان افراد پر ملکی و غیر ملکی شخصیات سے کیش بطور تحفہ وصول کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔
توشہ خانہ پالیسی 2023 کے اطلاق کے بعد مجبوراً کیش تحفہ وصول کرنے پر پوری رقم قومی خزانے میں جمع کروانے کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں جبکہ تحائف کے طور پر ملنے والی گاڑیاں اور قیمتی نوادرات کوئی بھی شخصیت خریدنے کی مجاز نہیں ہوگی۔
تحائف میں ملنے والی گاڑیاں سنٹرل پول میں جبکہ قیمتی نوادرات سرکاری مقامات پر سجائے جائیں گے جبکہ صدر، وزیراعظم، کابینہ ارکان، ججز، سول و ملٹری افسران 300 ڈالر سے کم مالیت کا تحفہ مارکٹ ویلیو پر خریدنے کے مجاز ہوں گے اور 300 ڈالر سے زائد مالیت کے تحائف ریاست کی ملکیت اوپن آکشن کے ذریعے عوام بھی خرید سکیں گے۔
توشہ خانہ پالیسی 2023 کے اطلاق کے بعد اب سونے اور چاندی کے سکے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے حوالے کردیئے جائیں گے، صدر و وزیراعظم کے سوا دیگر شخصیات اپنے اہل خانہ کیلئے تحائف وصول کرنے پر پابندی عائد ہوگی۔
توشہ خانہ پالیسی کی خلاف ورزی پر متعلقہ شخصیت کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور وزارت خارجہ کے افسران بیرون ملک سے ملنے والے تحائف کا کابینہ ڈویژن کو فراہم کرنے کا پابند ہوگا۔نئی پالیسی کے مطابق تحائف کی مالیت کا تعین ایف بی آر کے ماہر افسران اور نجی فرم سے کروایا جائے گا تحفے میں ملنے والا اسلحے کی مالیت کا تعین نجی فرم اور پی او ایف کرے گی۔

Recent Posts

فلم دبنگ کے لیے سلمان خان مونچھیں لگانے کے لیے تیار کیوں نہیں تھے؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)ایکشن کامیڈی فلم ’دبنگ‘ سلمان خان کے کیریئر کی کامیاب ترین فلموں میں سے…

10 mins ago

پنجاب میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں کی مانیٹرنگ کے لیے خصوصی اتھارٹی کے قیام کی منظوری

لاہور (قدرت روزنامہ)حکومت پنجاب نے صوبے میں طلبہ کے لیے لیپ ٹاپ اسکیم دوبارہ شروع…

22 mins ago

نان فائلرز کے خلاف گھیرا تنگ: فون اور ڈیٹا لوڈ کرانے پر اضافی ود ہولڈنگ ٹیکس دینا ہوگا

ایف بی آر حکام مختلف آپشنز پر غور کررہے ہیں، سم پر ڈھائی فیصد اضافی…

33 mins ago

عالیشان محل میں رہنے والے عرب شہزادوں کی عام سی قبریں، سوشل میڈیا حیرت میں ڈوب گیا

عرب شہزادے عام طور پر اپنی طرز زندگی کے باعث وائرل ہو جاتے ہیں متحدہ…

39 mins ago

دو مختلف بیل آؤٹ پیکیج پر بات چیت کیلئے آئی ایم ایف کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

عالمی مالیاتی ادارے کی معاون ٹیم کا وفد قرض کےسلسلےمیں پاکستان کی معاشی ٹیم سےبات…

47 mins ago

کیا عمران خان اور اداکارہ ریکھا کی شادی طے ہو گئی تھی؟ دعوے پر سوشل میڈیا صارفین بھی حیران

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی میڈیا کی وجہ سے مشکل میں تھے ممبئی(قدرت روزنامہ)بانی…

58 mins ago