کیا جرابیں پہن کر سونا اچھی نیند میں مدد فراہم کرتا ہے۔۔؟

کراچی(قدرت روزنامہ)ڈاکٹر کرن راج نے بتا دیا کہ کیا جرابیں پہن کر سونا اچھی نیند میں مدد فراہم کرتا ہے۔تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک پر سرگرم ایک صارف ڈاکٹر کرن راج نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ جرابیں پہن کر سونا اچھی نیند میں مدد فراہم کرتا ہے۔

ٹک ٹاک صارف ڈاکٹر کرن راج کا کہنا تھا کہ جرابیں پہن کر بستر پر جانے سے زیادہ بہتر نیند کے حصول میں مدد ملے گی۔ٹک ٹاک ویڈیو میں ڈاکٹر راج کا کہنا تھا کہ آپ کو جرابیں پہن کر سونا عادت بنالینا چاہیے۔ڈاکٹر نے مزید کہا کہ جرابیں پہننے سے پیروں میں خون کی گردش بڑھتی ہے اور شریانیں پھیلتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ان کے بقول جب خون کی شریانیں پھیلتی ہیں تو ان سے زیادہ تیزی سے حرارت ہوتی ہے، جس سے جسمانی درجہ حرارت معمول سے زیادہ تیزی سے گھٹ جاتا ہے اور جسم کا کم درجہ حرارت نیند کیلئے ضروری ہوتا ہے۔واضح رہے کہ ڈاکٹر کرن راج نے تمام لوگوں کو مشورہ دیا کہ اچھی نیند چاہتے ہیں تو پیروں کو کور کرلیں۔

Recent Posts

جمائما کی صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے پر مبارکباد

لندن (قدرت روزنامہ )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ…

29 mins ago

شیر افضل مروت نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے فیصلے کی تردید کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی…

1 hour ago

آم کے شوقین افراد کے لیے بری خبر، باغات میں بیماری پھیل گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیلنےکاانکشاف ہوا ہے،حکومت کی جانب سے…

1 hour ago

کراچی میں پلاسٹک کے شاپروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت نے کراچی کی حدود میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال اور فروخت…

2 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیے اچھی خبر، سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی

کراچی(قدرت روزنامہ) گزشتہ ہفتے ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی ہے۔…

2 hours ago

پاکستان میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل والی بال ایونٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اینگروا کاوا نیشنز والی بال لیگ 2024 کے شیڈول کا اعلان…

2 hours ago