راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے درجنوں رہنماؤں اور کارکنوں کیخلاف مقدمات درج


راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کیخلاف احتجاج کے الزام میں پی ٹی آئی کے درجنوں رہنماؤں اور کارکنوں کیخلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔جلاؤ گھیراؤ اور پولیس سے مزاحمت، و مری روڈ بلاک کرنے پر سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی، سابق ممبر قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق اور سابق ممبران صوبائی اسمبلی سمیت پی ٹی آئی کے 22 نامزد رہنماؤں اور 60 نامعلوم کارکنوں کے خلاف تھانہ سٹی اور وارث خان میں دو الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔ جبکہ 7 کارکنوں کو گرفتار بھی کرلیاگیا۔
اسلام آباد و پنجاب پولیس کی جانب سے زمان پارک لاہور میں عمران خان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع ہوئی تو ملک بھر کی طرح راولپنڈی اسلام آباد میں بھی پی ٹی آئی کے عہدیداران و کارکن احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے اور شاہراہیں بند کر کے شدید احتجاج کیا۔
پولیس و مظاہرین کے مابین جھڑپیں رات گئے تک جاری رہیں اور مری روڈ میدان جنگ بنا رہا ۔پولیس نےجلاؤ گھیراؤ، پتھراؤ کرنے، مرکزی شاہراہ بلاک رکھنے وغیرہ کی دفعات کے تحت تھانہ سٹی اور تھانہ وارث خان میں دو الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔تھانہ سٹی کے مقدمہ میں سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی ، سابق ایم پی اے اعجاز خان ، آصف محمود، عمر تنویر بٹ، جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی ساجد ستی، صدر یوتھ ونگ صباح قریشی، پی ٹی آئی سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر حسیب نقوی، عدیل نقوی، پی ٹی آئی اقلیتی رہنما سموئیل عرف بلور سمیت 14رہنماؤں کو نامزد اور 30 کو نامعلوم رکھا گیا ہے۔
مقدمے میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکن قیادت کی ایما پر ڈنڈوں، غلیلوں وغیرہ سے لیس ہوکر لیاقت باغ چوک پہنچےمظاہرین نے مری روڈ کو ٹاٰئر جلا کر بند کیا ۔ پولیس افسران و اہلکاروں پر حملہ کیا ڈنڈے و پتھر برسائے، اور کار سرکار میں مزاحمت کی۔
تھانہ وارث خان میں بھی مقدمہ احتجاج کرکے روڈ بند کرنے پولیس پر پتھراؤ، سمیت جلاؤ گھیراؤ و املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات کے تحت پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں سابق رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق، ایم پی اے اعجاز خان جازی، واثق قیوم، آصف محمود، سمیت 8 رہنماؤں کو نامزد اور 30 کارکنوں کو نامعلوم رکھا گیا ہے۔
رات گئے پولیس کا کریک ڈاؤن بھی جاری رہا۔ تھانہ وارث خان پولیس نے ایس ایچ او مرزا جاوید اقبال کی سربراہی میں مختلف مقامات پر چھاپے مارکر پی ٹی آئی کے پانچ کارکنوں کو گرفتار کرلیا ۔اسی طرح گوجر خان پولیس نے بھی رات گئے چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھا اور تحریک انصاف یوتھ ونگ کے راشدمنہاس اور مرزا عمیر کو گرفتار کرلیا۔

Recent Posts

جمائما کی صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے پر مبارکباد

لندن (قدرت روزنامہ )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ…

10 mins ago

شیر افضل مروت نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے فیصلے کی تردید کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی…

43 mins ago

آم کے شوقین افراد کے لیے بری خبر، باغات میں بیماری پھیل گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیلنےکاانکشاف ہوا ہے،حکومت کی جانب سے…

1 hour ago

کراچی میں پلاسٹک کے شاپروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت نے کراچی کی حدود میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال اور فروخت…

1 hour ago

تعمیراتی شعبے کے لیے اچھی خبر، سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی

کراچی(قدرت روزنامہ) گزشتہ ہفتے ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی ہے۔…

2 hours ago

پاکستان میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل والی بال ایونٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اینگروا کاوا نیشنز والی بال لیگ 2024 کے شیڈول کا اعلان…

2 hours ago