پریانکا چوپڑا کا شاہ رخ خان کے ہالی ووڈ میں نہ جانے کے بیان پر ردعمل

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ہالی ووڈ میں کام کرنے سے متعلق خیالات پر پریانکا چوپڑا نے اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

انڈیاٹائمز کے مطابق شاہ رخ خان نے اپنے ایک انٹرویو میں ہالی ووڈ میں کام کرنے کے بارے میں کہا تھا کہ “مجھے ہالی ووڈ جانے کی کیا ضرورت ہے جب میں بالی ووڈ میں بہت سکون سے ہوں”۔حال ہی میں پریانکا چوپڑا نے شاہ رخ خان کے مذکورہ بیان سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ”مجھے سکون سے رہنا بہت بورنگ لگتا ہے، میں بہت مغرور نہیں ہوں لیکن مجھے خود پر اعتماد ہے کہ میں جو بھی کررہی ہوں، مجھے پتہ ہے کہ مجھے سیٹ پر کب جانا ہے اور مجھے اپنے کام کے لیے ایگزیکٹوز کی توثیق کی ضرورت نہیں ہے.میں آڈیشن دینے کو تیار ہوں، میں کام کرنے کو تیار ہوں کیونکہ جب میں دوسرے ملک جاتی ہوں تو ان کامیابیوں کا بوجھ اپنے ساتھ لے کر نہیں جاتی جوکہ میں نے اپنے ملک میں حاصل کی ہیں”۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان اور پریانکا چوپڑا نے فلم”ڈان” اور”بلّو باربر” میں ایک ساتھ کام کیا تھا جبکہ2011ء میں ریلیز ہونے والی فلم “را- ون” میں بھی پریانکا چوپرا خصوصی انٹری دیتے ہوئے نظرآئی تھیں۔

Recent Posts

پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی یا نہیں ؟ نو منتخب گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

پشاور(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی یا نہیں ؟ نو منتخب گورنر…

47 mins ago

سرمایہ کاروں پر مشتمل اعلیٰ سطح کاسعودی وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا، وفد میں…

50 mins ago

پیپلزپارٹی کا وفاقی کابینہ میں شمولیت کا امکان، بلاول بھٹو کو کونسی وزارت ملے گی ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکمران اتحاد مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی)…

57 mins ago

انجینئر امیر مقام نے وکلاء کو 9مئی کے حوالے سے “مشورہ ” دیدیا

سوات (قدرت روزنامہ) وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام…

1 hour ago

ایرانی سفیر اور امیر جماعت اسلامی کی ملاقات: پاک، ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کھل کر بول پڑے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ایرانی سفیر رضا…

1 hour ago

ایک وقت میں کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ہوا کرتی تھی،اب حالات بہتر ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی کے حالات اب…

2 hours ago